پنجاب یونیورسٹی آن لائن داخلہ شیڈول

بدھ 20 جنوری 2021 16:06

پنجاب یونیورسٹی آن لائن داخلہ شیڈول
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس /سائنس سپیشل کیٹگریز سالانہ 2021ء کے آن لائن داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق امیدواربرائے ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس /سائنس سپیشل کیٹگریز (ایم بی بی ایس ، بی ڈی ایس ، فارم ۔

(جاری ہے)

ڈی ، جنرل نرسنگ ، فاضل ، وفاق المدارس اور ایڈیشنل مضامین ) سالانہ 2021ء کیلئے سنگل فیس کے ساتھ آن لائن فارم کی آخری تاریخ29جنوری 2021ء ہے جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ 30جنوری 2021تا10فروری 2021ء تک فارم جمع کرائے جا سکیں گے۔

اسی طرح ایسو سی ایٹ ڈگری (سماعت سے محروم ) سالانہ2021ء کے امیدواروں کیلئے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ10فروری 2021ء ہے ۔تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pkپر دیکھی جا سکتی ہیں۔