گورنمنٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم میں BSفزکس پروگرام شروع کرنے کی منظوری

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 20 جنوری 2021 17:28

گورنمنٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم میں BSفزکس پروگرام شروع کرنے کی منظوری
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) گورنمنٹ کالج جی ٹی روڈ میں BSفزکس پروگرام شروع کرنے کی منظوری، پرنسپل اور پروفیسرز کا ڈی ڈی او کالجز سے اظہار تشکر، طلبا کیلئے جہلم میں یہ بہت بڑی سہولت ہو گی پرنسپل زاہد حسین ساہی، تفصیلات کیمطابق گورنمنٹ کالج جی ٹی روڈ میں BSفزکس پروگرام شروع کرنیکی منظوری دے کر سرکلر جاری کر دیا گیا ہے پرنسپل کالج نے اس فیصلہ کو نہایت خوش آئند قرار دیتے ہوئے تمام طلبا کے لیئے بڑی سہولت قرار دیا ہے کالجز کے پروفیسر چوہدری نذیر احمد جماعتی، حبیب الرحمان اور کالج سٹاف نے ڈی ڈی او کالجز پروفیسر شیر احمد ستی اور ڈی ڈی او کالجز راولپنڈی ڈویژن کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے ان کی کاوش کو سراہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :