پی ٹی اے کی سی ایم اوز کو وزیرستان میں تھری، فور جی سروسز کے آغاز کی ہدایت

اقدام سے جنوبی وزیرستان کے علاقے کو تکنیکی ترقی کے معاملے میں ملک کے دیگر علاقوں کے مساوی بنانے میں مدد ملے گی،اعلامیہ

بدھ 20 جنوری 2021 21:41

پی ٹی اے کی سی ایم اوز کو وزیرستان میں تھری، فور جی سروسز کے آغاز کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای) نے سیلولر موبائل آپریٹرز (سی ایم اوز ) کو جنوبی وزیرستان میں تھری جی اور فور جی موبائل برانڈ بینڈ سروسز کے آغاز کی ہدایات جاری کردیں۔اس حوالے سے سے پی ٹی اے سے جاری کردہ اعلامئے میں کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کے اعلان کے پیش نظر جنوبی وزیرستان میں موبائل براڈ بینڈ کے آغاز کیلئے ہدایات جاری کردی گئیں۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ خدمات آج رات سے فعال کردی جائیں گی جس سے ان علاقوں کے رہائشی افراد تعلیم، صحت، کاروبار اور دیگر مقاصد کیلئے تھری اور فور جی سروسز سے استفادہ حاصل کرسکیں گے۔پی ٹی اے کے مطابق تھری اور فور جی کی فراہمی سے کورونا وائرس کی صورتحال کے دوران طلبہ کو آن لائن کلاسز سے مستفید ہونے میں مدد ملے گی۔اتھارٹی کے اعلامئے میں کہا گیا کہ اس اقدام سے جنوبی وزیرستان کے علاقے کو تکنیکی ترقی کے معاملے میں ملک کے دیگر علاقوں کے مساوی بنانے میں مدد ملے گی۔