ٹریفک وارڈنز کی کارکردگی جانچنے کیلئے پوائنٹس سسٹم متعارف
شہریوں کی مدد، فرائض کی احسن طریقے سے ادائیگی، ڈیوٹی میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے، ٹرن آئوٹ اور اچھے کنڈیکٹ پر پوائنٹس ملیں گے شہریوں سے ناروا سلوک ،غیر حاضری، فرائض میں عدم دلچسپی اور سزا ملنے کی صورت میں پوائنٹس کم ہونگے،ہر ماہ کارکردگی کو جانچتے ہوئے انعامات دیئے جائیں گیں،سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر)سید حمادعابد
بدھ 20 جنوری 2021 23:53
(جاری ہے)
بریفنگ میں حاضر آنے پر 10 پوائنٹس ملیں گے۔ اسی طرح دوران ڈیوٹی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موثر کارروائی پر 10 سے لے کر 100 پوائنٹس ملیں گے جس کا ہرگز مطلب یہ نہیں کی وارڈنز کو چالان کا ٹارگٹ دیا گیا ہے۔
پورے ماہ میں 24 گھنٹے غیر حاضر رہنے پر 10 پوائنٹس منفی ہوں گے۔ جبکہ 04 یوم غیر حاضر ہونے والوں کو انعام کی کیٹگری سے نکال دیا جائے گا۔ شہریوں کی طرف سے بعداز انکوائری کمپلین درست ثابت ہونے پر 15 پوائنٹس منفی ہوں گے۔ جبکہ سب سے زیادہ 50 پوائنٹس کرپشن کی شکایت پر درست ثابت ہونے پر منفی ہوں گے۔ اسی طرح معمولی سزا پر 20 پوائنٹس منفی ہوں گے اور بڑی سزا پر انعام کی کیٹگری سے نکال دیا جائے گا، سی ٹی او لاہور سید حماد عابد کا کہنا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس کا بنیادی مقصد ٹریفک کی روانی، قانون کی پاسداری اور شہریوں کو قوانین سے آگاہی دینا ہے، غلط چالان کسی صورت قابل قبول نہیں اور نہ ہی زیادہ چالان کرنے کا فائدہ ٹریفک وارڈنز کو ہے، چالان صرف اور صرف قوانین کی خلاف ورزی پر کئے جائیں،، کورونا ایام میں چالان صرف سنگین نوعیت کی خلاف ورزیوں پر کئے جارہے ہیں اور معمولی خلاف ورزی پر شہریوں کو ایجوکیٹ کرتے ہوئے وارننگ دی جا رہی ہے، گذشتہ روز سی سی پی او لاہور نے بہترین کارکردگی پر ٹریفک انسپکٹرز، وارڈنز، پٹرولنگ آفیسرز اور لیڈی وارڈنز کو انعامات سے نوازا، انسپکٹر محمد ندیم اور غلام حسین کو بیسٹ سیکٹرز انچارجز کے ٹائٹلز سے نوازا گیا، کاشف اور زاہد بہترین پٹرولنگ آفیسر مقرر، تعریفی اسناد جاری جبکہ عاصم، علی ارشد، حسن اور فراز بہترین پوائنٹ ڈیوٹی آفیسر مقرر، اسی طرح ارم بتول اور نگہت کو بطور بہترین لائسنسنگ آفیسر تعریفی سند سے نوازا گیا، مجموعی طور پر 17 اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا گیامزید قومی خبریں
-
پنجاب میں مزید بارشیں متوقع، وزیراعلیٰ کا پیشگی حفاظتی اقدامات کا حکم
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.