بہاولنگر اور گردونواح میں بیکریوں پر مضر صحت مہنگی اشیاء کی فروخت کا دھندہ عروج پرپہنچ گیا

جمعرات 21 جنوری 2021 12:42

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) بہاولنگر اور گردونواح میں بیکریوں پر مضر صحت مہنگی اشیاء کی فروخت کا دھندہ عروج پر‘ غیر معیاری سوجی‘ معدہ اور آٹے کیساتھ ساتھ غیر معیاری گھی کا استعمال لوگوں میں مختلف بیماریاں پھیلانے لگا جبکہ بیکریوں میں ناقص صفائی‘ چوہے‘ بلیاں‘ مکھیاں تمام دن سامان پر دندناتی پھرتی ہیں بیکریوں میں تیار ہونیوالے کیک‘ بسکٹ‘ ڈبل روٹی اور دیگر مصنوعات کی تیاری میں خراب انڈے بھی استعمال کئے جارہے ہیں انتظامیہ کی جانب سے کاروائی نہ ہونے کے باعث شہر بھر میں بیکری مالکان نے نہ صرف بسکٹ‘ ڈبل روٹی اور دیگر سامان کی قیمتوں میں اضافہ کردیا بلکہ معیار بھی گرادیا گیا ہے جس کی وجہ سے شہری بیکری کا سامان استعمال کرتے ہوئے ہچکچانے لگے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ بہاولنگر میں مہم کے دوران قومی سطح کی بیکریوں پر بھی چھاپے مارے گئے جہاں غیر معیاری‘ ڈیٹ ایکسپائر‘ مضر صحت اشیائ برآمد ہوئیں انہی بھاری جرمانے بھی کئے گئے مگر انتظامیہ نے بعد ازاں پر اسرار خاموشی اختیار کرکے بیکری مالکان کو عوام کی جانوں سے کھیلنے کی چھٹی دیدی شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے درخواست کی ہے کہ وہ بہاولنگر کی بیکریوں میں غیر معیاری سامان کی تیاری کا نوٹس لیکر ذمہ داران کیخلاف کاروائی عمل میں لائیں اسی طرح شہر بھر میں مضر صحت غیر معیاری تیل میں تیار کئے جانیوالا اچار دکانوں پر مضر صحت پاپڑ اور دیگر اشیائ کی فروخت بھی بچوں میں مختلف بیماریوں کا موجب بن رہی ہے جس کی طرف انتظامیہ کسی قسم کی توجہ دینے کیلئے تیار نہیں۔

متعلقہ عنوان :