عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کو ’’پاکستان ٹھگ انسٹیٹیوٹ‘‘قراردیدیا

جمعرات 21 جنوری 2021 16:31

عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کو ’’پاکستان ٹھگ انسٹیٹیوٹ‘‘قراردیدیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کو ’’پاکستان ٹھگ انسٹیٹیوٹ‘‘قراردیتے ہوئے کہاکہ فردوس عاشق بھی انصاف لانڈری میں دھل کر پاک اور صاف ہو گئی ہیں،انصاف لانڈری میں شمولیت سے قبل آپ پر بھی کرپشن کے الزامات تھے،پاکستان ٹھگ انسٹیٹیوٹ کے سربراہ کے اعتراف جرم کے بعد فارن فنڈنگ میں بچ نہیں سکتے،ویسے باجی آپ جہاں بھی جاتی ہیں،پارٹی کی تباہی ہو جاتی ہے۔

(جاری ہے)

عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل میں کہااگر عثمان بزدار کے اڑھائی سالہ دور میں ایک بھی کرپشن سکینڈل سامنے نہیں آیا توچینی اور گندم سکینڈلز کیا افلاطون کے دور میں آئی رنگ روڈ ٹو سکینڈل،جعلی شراب لائسنس سکینڈل کے تمغے بھی عثمان بزدار کو ہی ملے ہیں۔ فردوسی باجی جب تک آپ لوگوں لاڈلے ہیں آپ سیاہ کریں یا سفید کریں اور کوئی ادارہ نہیں پوچھے گا۔یہ سب انصاف لانڈری کی کرامات ہیں جو چینی،آٹا ،پیٹرول اور ادویات چوروں کو این آر او مل رہے ہیں۔فردوس باجی جتنی دوڑ لگاسکتی ہیں لگا لیں ’’بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی‘‘۔