پیر مہر علی شاہ یونیورسٹی مری روڈ کے طلباء اور یونیورسٹی انتظامیہ کے مابین پھر مذاکرت، یونیورسٹی اور پولیس حکام نے پیر تک مہلت مانگ لی

جمعہ 22 جنوری 2021 15:25

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) پیر مہر علی شاہ یونیورسٹی مری روڈ کے طلباء اور یونیورسٹی انتظامیہ کے مابین ایک بار پھر مذاکرت، یونیورسٹی اور پولیس حکام نے پیر تک مہلت مانگ لی ۔ ذرائع کے مطابق یونیورسٹی اور پولیس حکام نے سوموار تک کی مہلت مانگ لی ۔

(جاری ہے)

طلباء نے کہاکہ ایس پی راول رائے مظہر ضامن بن گئے،یونیورسٹی حکام نے سوموار تک ناکارہ آن لائن سوفٹ وئیرسسٹم تبدیل کرنے کی یقین دھانی کرادی ،وفاقی وزیر سائنس وٹیکنا لوجی فواد چوہدری کی موجودگی میں احتجاج موخر کر دیا گیا ۔ طلباء نے کہاکہ یونیورسٹی انتظامیہ نے ہاسٹل و ٹرانسپورٹ اور سالانہ فیس،آن لائن پیپر کے مطالبات تسلیم کر لئے ہیں۔