سپیکر قومی اسمبلی سے صدر آزاد کشمیر کی ملاقات

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان کبھی اس سے غافل نہیں ہو سکتا،اسد قیصر کشمیر کی عوام کی منزل پاکستان ہے اور پاکستان ہی رہے گی، سردار مسعود خان

جمعہ 22 جنوری 2021 21:06

سپیکر قومی اسمبلی سے صدر آزاد کشمیر کی ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2021ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور پاکستان کبھی اس سے غافل نہیں ہو سکتا۔ پاکستانی عوام اور حکومت کشمیری عوام اور کشمیر میں ہونے والے ظلم و بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد جموں کشمیر کے صدر سردار مسعود خان سے بات چیت کرتے ہوے کیا ۔

جنہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ان سے ملاقات کی ۔ملاقات میں چیئر مین پارلیمانی برائے کشمیر شہریار آفریدی بھی موجود تھے ۔ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کشمیری عوام کا بھارتی مظالم اور برابریت کے سامنے غیر متزلزل جذبہ حق خوداردیت کی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں اور کشمیری عوام کے قتلِ عام کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا بھارت مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں ۔ انہوں نے کہا مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کیا جائے۔

انہوں نے کہا پاکستان کاپارلیمان کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت اور جدوجہد ا?زادی کی مکمل حمایت کرتاہے۔ اسد قیصر نے کہا پاکستان کی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٴْجاگر کرنے کے لیے بھرپور اقدامات اٴْٹھے گئے ہیں، اسپیکر اسد قیصر نے کہا قائمہ کمیٹیاں برائے انسانی حقوق، خارجہ امور اور کشمیر کمیٹی کو مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٴْجاگر کرنے کے لیے ہدایات کی گئیں ہیں، صدر آزاد کشمیر نے اس موقع پر کہا آزاد کشمیر کی عوام پوری طرح مقبوضہ وادی کی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

سردار مسعود خان نے کہا کشمیر کی عوام کی منزل پاکستان ہے اور پاکستان ہی رہے گی۔کشمیری عوام کل بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے تھے اور ا?ج بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔صدر آزاد کشمیر نے کہا بھارت اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرے اور وہاں پر جاری نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت فوری بند کرے۔ انہوں نے کہا ملک کی سالمیت اور بقا کے لیے پوری قوم متحد ہے اور ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، انہوں نے کہا موجودہ حکومت نے کشمیر میں بھارتی افواج کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بھرپور انداز میں عالمی سطح پر اٴْجاگر کیا ہے ، صدر آزاد کشمیر نے کہا پاکستان کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور مسئلہ کشمیر کے پٴْر امن حل کے لیے کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔

انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر عالمی پارلیمانوں نے بھرپور انداز میں ا?واز اٴْٹھائی ہے، صدر آزاد کشمیر نے پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو علاقائی و عالمی سطح پر اٴْجاگر پر اسپیکر قومی اسمبلی کو خراج تحسین کیا ۔