Live Updates

فواد چوہدری کا مریم نواز کے کپڑوں پر تبصرہ ، طلال چوہدری نے کرارا جواب دے دیا

مریم نواز کے کپڑوں کا پیسہ 23 فارن فنڈنگ اکاؤنٹس سے نہیں آتا،بنی گالا کا باورچی خانہ جن اے ٹی ایم اور چوریوں سے چلنتا ہے یہ کہڑے اور پیسے وہاں سے نہیں آتے۔ لیگی رہنما طلال چوہدری کا جواب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 23 جنوری 2021 11:16

فواد چوہدری کا مریم نواز کے کپڑوں پر تبصرہ ، طلال چوہدری نے کرارا جواب ..
اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2021ء) : وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے کپڑوں پر فواد چوہدری نے تبصرہ کیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے وفاقی وزیرفواد چوہدری کوترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں خوب جواب دیا۔طلال چوہدری کا کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے کپڑوں کا پیسہ 23 فارن فنڈنگ اکاؤنٹس سے نہیں آتا ہے۔

انہوں نے کہا بنی گالا کا باورچی خانہ جن اے ٹی ایم اور چوریوں سے چلتا ہے یہ کپڑے اور پیسے وہاں سے نہیں آتے۔زمان پارک کا گھر جن ذرائع سے دوبارہ تعمیر ہوا یہ وہ ذرائع نہیں ہیں،فارن فنڈنگ کی غیر قانونی ملک دشمن دولت سے یہ نہیں خریدے جاتے۔ان کا کہنا تھا کہ ججز کی ٹاؤٹی کے لیے بدنام لوگ جہاں سے کماتے ہیں یہ وہ کمائی بھی نہیں ہے،طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان اپنے فرنٹ مینوں کے ذریعے روزانہ جو ڈاکے مارتا ہے یہ وہ پیسےنہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران مافیا نے براڈ شیٹ میں جو کمشن، کٹ اور شیئر لیا، یہ وہ پیسہ نہیں ،یہ عمران مافیا کے عوام کے آٹا، بجلی، گیس، دوائی، ایل این جی چوری کے پیسے سے نہیں آتے اڑھائی سال میں تاریخی 14000 ارب ملک پر لادے جانے والے قرض سے نہیں آتے دوسری جانب وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ نئی امریکی حکومت سے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ نئی امریکی انتظامیہ کے ذریعے پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، امید ہے نئی امریکی انتظامیہ بھاتی رویے اور اقدامات کو دیکھے گی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ جوبائیڈن کے خطاب سے لگتا ہے کہ امریکا بھارت میں انسانی حقوق کو دیکھے گا، ہیلتھ سیکٹر میں ایک بڑی امریکی کمپنی بھی پاکستان آرہی ہے۔براڈ شیٹ کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ براڈ شیٹ کا فیصلہ 2016 میں آیا 2018 میں اپیل مسترد ہوئی، کیس جب شروع ہوا اس وقت پیپلزپارٹی کی حکومت تھی، زرداری حکومت نے نیب کی جانب سے کسی کو مقرر ہی نہیں کیا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات