وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی نے جیکب آباد میونسپل کمیٹی کے بر طرف خصوصی ملازم کا خود کو آگ لگانے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

ہفتہ 23 جنوری 2021 13:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ سید قاسم نوید قمر نے میونسپل کمیٹی جیکب آباد کے ایک برطرف خصوصی ملازم کی خود کو آگ لگا کر خودکشی کرنے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ بحالی خصوصی افراد جیکب آباد کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھیں اور انہیں رپورٹ پیش کریں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید قمر نے مزید کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ خصوصی افراد کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی نہیں ہونی چاہئے اور ہر قیمت پر ان کے جائز حقوق کا تحفظ کیا جانا چاہئے۔ وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ سید قاسم نوید قمر نے خصوصی افراد یقین دلایا کہ ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے اور محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ نے پہلے ہی خصوصی افراد کے حقوق کے تحفظ اور ان کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔