دنیا کے مختلف ممالک کے بینکوں میں نوازشریف خاندان کی پاکستان پر قرضے جتنے رقم موجود ہے ،قاسم خان سوری

ہفتہ 23 جنوری 2021 22:28

دنیا کے مختلف ممالک کے بینکوں میں نوازشریف خاندان کی پاکستان پر قرضے ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2021ء) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہاہے کہ بقول براڈشیٹ چیئرمین دنیا کے مختلف ممالک کے بینکوں میں نوازشریف خاندان کی پاکستان پر قرضے جتنے رقم موجود ہے ،گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ براڈ شیٹ کے چیئرمین کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک کے بینکوں میں نواز شریف خاندان کی 100 ارب ڈالر سے زیادہ کی رقم پڑی ہے جبکہ اتنا ہی پاکستان کا قرضہ ہے۔

(جاری ہے)

شریف خاندان کی چھپائی ہوئی دولت میں لندن ایون فیلڈ فلیٹ بھی شامل ہیں جو کہ سال 2001-2000 میں خریدے گئے۔ انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ معاملے نے این آر او کی سیاست کو آشکار کیا، یہ ان کے لیے پاناما 2 ثابت ہوگا۔