معروف میوزک بینڈروشان اینڈ حسن نے اپنے میوزک البم ’’چار دنوں کا خواب‘‘ سے ایک نئے میوزک ویڈیو کی تیاری میں مصروف

سوشل میڈیا نئے فنکاروں کی پرموشن کے لئے اہم اقدامات کے ساتھ ساتھ پلیٹ فارم بھی مہیا کررہی ہے ۔روشان

اتوار 24 جنوری 2021 12:35

کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2021ء) معروف میوزک بینڈروشان اینڈ حسن نے اپنے میوزک البم ’’چار دنوں کا خواب‘‘ سے ایک نئے میوزک ویڈیو کی تیاری میں مصروف میوزک پروڈیوسر روشان اور حسن بہترین امرجینگ ٹیلنٹ لکس ایوارڈ کیلئے بھی منتخب ہوچکے جبکہ گزشتہ سال انہوں پی ایس ایل کے ویڈیو سونگ جبکہ رواں برس بھی پی ایس ایل کرکٹ حوالے سے ویڈیو سونگ کی تیار ی شروع کردی میوزک پروڈیوسر کمپوزر روشان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین سال قبل میں اور میرے دوست حسن نے اپنا میوزک بینڈ ترتیب دیا جس میں ہم نے اپنے پہلے البم ’’چار دنوں کا خواب‘‘ کی تیاری شروع کی جس کے 18گانے تیار کئے جو دو سال کی محنت لگن کے ساتھ مکمل ہوچکے جبکہ البم کو ورلڈ وائیڈ ریلیز کردیا گیا جس کا مکمل میوزک ہم دونوں نے ترتیب دیا جبکہ ان گانوں میں سے چند ویڈیو ز بھی مکمل کرچکے ہیں انہوں نے کہا کہ لکس ایوارڈمیں نامزدگی ہوچکی ہے جبکہ مختلف میوزک گگز کرچکے جبکہ میوزک کنسرٹ کا حصہ بھی بن رہے ہیں انہوں نے کہا بس کورونا وبا سے نجات کیلئے دعا گو ہے جس کے بعد بیرون اندرون ملک میں اپنے میوزک کے زریعے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرنے کا عزم کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا نئے فنکاروں کی پرموشن کے لئے اہم اقدامات کے ساتھ ساتھ پلیٹ فارم بھی مہیا کررہی ہے باقاعدہ تربیت کسی سے نہیں لی خود محنت کی ہے۔

(جاری ہے)

میں نے پہلی بار اپنے سکول کی الوداعی پارٹی میں گایا جو بہت پسند کیا گیا اس کے بعد پرائیویٹ شوز کالجز یونیورسٹیز میں گانا شروع کردیا جبکہ عوام نے ہمارے گانوں کو پسند کیا تو ہم نے مزید محنت سے بہترین میوزک تیار کرنے کی کوشش کی جو اب البم کی صورت میں میوزک حلقوں میں پذیرائی حاصل کرچکا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں نوجوان کو تمام شعبوں میں اپنا کیرئر شروع کرتے ہوئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن شوبز کی دنیا میں اس بھی زیادہ مشکلات ہوتی ہیں اور انہی باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے میوزک چینلز ویب سائیڈ اور سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے میوزک کو بین الاقوامی سطح پر روشناس کروارہے ہیں۔