اوپن یونیورسٹی کے مختلف کوڈز کی بازار میں تیار مشقیں فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف شکنجہ تیار

پیر 25 جنوری 2021 14:46

اوپن یونیورسٹی کے مختلف کوڈز کی بازار میں تیار مشقیں فروخت کرنے والے ..
کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) اوپن یونیورسٹی کے مختلف کوڈز کی بازار میں تیار مشقیں فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف شکنجہ تیار ایک ماہ کے اندر طلبہ کو کتب کی فراہمی مکمل ہو جائے گی ان خیالات کا اظہار علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کوہاٹ کے ریجنل ڈائریکٹر امان اللہ خان نے ٹیوٹرز میں کورس کوڈز تقسیم کرنے کی ایک تقریب میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ان ہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے جاری امتحان جو تعطل کا شکار ہوا تھا وہ ری شیڈول کر دیا گیا ہے طلبہ اپنی رولنمبر سلپ یونیورسٹی ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ریجن کے تمام اضلاع اور تحصیل میں کورس کوڈز کی تقسیم امتحانی مشقوں کی تیاری اور امرحانات میں شفافیت کو برقرار رکھنا اپنی اول اور بنیادی ترجیحات میں رکھا ہے اور اس سلسلے میں مختلف سٹیشنزی اور فوٹو سٹیٹ شاپس اور ایجنٹ مافیا ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج ہیں اور بازار میں طلبہ کو آسانی سے تیار مشقیں مل جاتی ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہم اس ناسور کے خاتمے کے لیے لائحہ عمل تیار کر رہے ہیں اور جلد ہی ڈپٹی کمشنر کوہاٹ سے ملاقات کرکے اس سلسلے میں مشترکہ ایکشن پلان ترتیب دیں گے اور ان عناصر کے خلاف کاروائی کریں گے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پروفیشنل لوگوں کا خاتمہ کر کے ماسٹر سبجیکٹ کے تحت متعلقہ کورس کوڈز تقسیم کر رہے ہیں اور یونیورسٹی کی جانب سے رائٹ میں فار رائیٹ کوڈز کے نعرے کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 13 جنوری کو اسلام آباد میں کیمپس میں ہونے والی میٹنگ میں کتب کی ترسیل میں تاخیر کا وائس چانسلر نے سختی سے نوٹس لیا ہے اور متعلقہ اداروں اور سیکشن کو احکامات جاری کر دیے ہیں اور ان شاء اللہ ایک ماہ کے اندر تمام طلبہ کو کتب کی تقسیم مکمل ہو جائیگی اس سے طلبہ یکسوئی سے اپنا مطالعہ جاری کر سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :