عمران خان کے پاس کڑے احتساب کے سوا کوئی آپشن نہیں‘تر جمان پنجاب حکومت

سرکاری محکموں کی کارکردگی روایتی انداز کی بجائے احسن طریقے سے بہتر بنائی جا رہی ہے ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

منگل 26 جنوری 2021 13:06

عمران خان کے پاس کڑے احتساب کے سوا کوئی آپشن نہیں‘تر جمان پنجاب حکومت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس کڑے احتساب کے سوا کوئی آپشن نہیں،چلے ہوئے کرپٹ کارتوس غدار سے محب وطن اور ظالم سے مظلوم بننے کی ڈرامہ بازی کررہے ہیں،سرکاری محکموں کی کارکردگی روایتی انداز کی بجائے احسن طریقے سے بہتر بنائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ وزیرا عظم عمران خان نے پاکستان اور قوم کی تقدیر بدلنے کی ٹھان لی ہے ،دنیا کی کوئی طاقت رکاوٹ نہیں ڈال سکتی، یہ طے ہو چکا ہے کہ پاکستان میں اب ماضی کا کرپشن ماڈل نہیں چلے گا ،ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے حکومت ،قوم اورتمام اداروں میں مکمل ہم آہنگی ہے۔

انہو ں نے کہاکہ اپوز یشن جماعتو ں کی کو ئی سو چ نہیں تمام سیا سی پار ٹیاں صر ف اپنی کر پشن بچانے کیلئے فکر مند نظرآ رہی ہے ۔ حکومت کیخلا ف تحریک چلانے والے تیتر بتر ہو چکے ہیں وزیراعظم عمران خان کوان سیا سی ڈرامے بازوں سے کو ئی خطرہ نہیں ان شا ء اللہ حکومت اپنی آئینی مد ت پوری کرے گی۔