پشاور، دو منشیات فروش گرفتار, منشیات برآمد

منگل 26 جنوری 2021 23:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2021ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا. کارروائی تھانہ تاتارا اور تھانہ پشتخرہ نے کی. گرفتار ملزما ن نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا. ملزمان اپنے مخصوص گاہکوں کو منشیات فراہم کرتے تھی. خفیہ اطلاع پر ہونے والی کارروائی کے دوران ملزمان سے دو کلوگرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کر لی ہے۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اے ایس پی حیات آباد کی نگرانی میں منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کی گئیں۔ ایس ایچ او تھانہ تاتارا انعام اللہ نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم عثمان ولد نیاز محمد سکنہ ضلع خیبر کو گرفتار کر لیا جو کہ اپنے مخصوص گاہکوں کو منشیات فراہم کرتا تھا۔

(جاری ہے)

جس کے قبضے سے ایک کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کرلی گئی ہے۔اسی طرح دوسری کارروائی کے دوران ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ حفیظ الرحمان نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم شاہ حسن ولد سید ولی سکنہ بڈھ بیر کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کرلی ہے۔ گرفتار ملزما ن نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔ ملزمان اپنے مخصوص گاہکوں کو منشیات فراہم کرتے تھے۔ خفیہ اطلاع پر ہونے والی کارروائی کے دوران ملزمان سے دو کلوگرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کر لی گئی ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیا گیا ہی

متعلقہ عنوان :