پی ٹی آئی کے کارکنان کا بھارت کے یوم جمہوریہ پر احتجاجی مظاہرہ
منگل 26 جنوری 2021 23:49
(جاری ہے)
کشمیری آزاد ی کے لئے تڑپ رہے ہیں۔ لاہوریوںکا کشمیریوں کے ساتھ خاص رشتہ ہے، پاکستان ہمیشہ سے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے ۔
کشمیرکی عوام حق خود ارادیت کے حصول کے لئے عظیم قربانیا ں دے رہی ہے ۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ۔ کشمیر اور پاکستان کا رشتہ کوئی نہیں توڑ سکتا ۔ کشمیری عوام بہادری سے بھارتی مظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ گذشتہ 72 سالوں سے کشمیری عوام ہندوتواکے غلام اور نریندر مودی جیسے دہشتگردوں کی قید میں ہیں۔ جسے کسی نے سرحد کے اس پار نا اس پار قبول کیا ہے ۔ یہ جدوجہد آزادی کی جدوجہد ہے ۔ بھارت نے 80 لاکھ انسانوں کو قید کررکھا ہے ۔ پاکستان ہر مشکل گھڑی میں کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہے اور ان کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری بھارت پر دبائو ڈالے اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق اپنا رول اد اکریں، بھارتی ظلم وجبر کے باوجود کشمیر کی آزادی کی تحریک میں مزید تیزی آتی جارہی ہے ۔ کشمیر کا بچہ بچہ آزادی کی جدوجہد میںحصہ ڈال رہا ہے اور بھارتی فوج کے ظلم و ستم کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑا ہے 22 کروڑ پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ کشمیری عوام کی قربانیاں بے مثال ہیں اور یہ رائیگاں نہیں جائیںگی ۔بھارت کو کشمیر سے نکلنا پڑے گا اور کشمیری عوام کو آزادی دینا ہوگی ، غلام محی الدین دیوان نے کہاکہ ہم کشمیر کے نوجوانوں، مائوں بہنوں اور بیٹیوں عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں جو 72 سالوں سے بھارتی مظالم کا جرات اور بہادری سے مقابلہ کررہے ہیں۔ ہم اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیںکہ وہ فی الفور کشمیر کا مسئلہ حل کروانے میں اپنا کردار ادا کریں اور بھارت کے قبضے سے کشمیریوں کو آزادی دلوائے۔ کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد نریندر مودی اور ہندوتوا کے نظریے کے خلاف دن بدن زور پکڑرہی ہے جوبھارت کی بربادی اور کشمیر کی آزادی کا سبب بنے گیمزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.