سینٹ انتخابات میں کھلے عام پیسہ چلتا ہے،بدنام بلوچستان ہوتا ہے، جام کمال خان

ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کے لیے سینٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کی تجویز کی حمایت کی، بلوچستان عوامی پارٹی کی حال ہی میں ایک خاتون سنیٹر منتخب ہوئی، کوئی پیسہ نہیں چلا ہم ہارس ٹریڈنگ کی حوصلہ شکنی چاہتے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 27 جنوری 2021 20:56

سینٹ انتخابات میں کھلے عام پیسہ چلتا ہے،بدنام بلوچستان ہوتا ہے، جام ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء) وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نے عدالت عظمیٰ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات میں کھلے عام پیسہ چلتا ہے لیکن بدنام بلوچستان والوں کو کیا جاتا ہے۔ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کے لیے سینٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کی تجویز کی حمایت کی، بلوچستان عوامی پارٹی کی حال ہی میں ایک خاتون سنیٹر منتخب ہوئی۔

کوئی پیسہ نہیں چلا ہم ہارس ٹریڈنگ کی حوصلہ شکنی چاہتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ابھی تک ہزار برداری کے قاتل گرفتار نہیں ہو? لیکن کوشش کررہے ہیں بہت جلد کامیابی ہوگی۔پولیس اور لیوی کو بہت حدتک اپ گریڈ کیا ہے۔بھارتی مداخلت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت بلوچستان میں بہت حد تک ملوث ہے۔

(جاری ہے)

کلبھوشن کی گرفتاری اس کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔

کریمہ بلوچ کی تدفین میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی اور نہ ہی کریمہ بلوچ کی تدفین کے دن کوئی کرفیو لگایا گیا۔کریمہ بلوچ کے معاملے پر کچھ سیاسی پارٹیاں سیاست کررہی ہیں۔کریمہ بلوچ کے متعدد بیانات موجود ہیں جس میں اس نے بلوچستان نیشنل پارٹی اور دوسروں پارٹیوں کے خلاف باتیں کیں۔ آج یہی پارٹیاں کریمہ بلوچ کے حوالیسے سیاست کررہی ہیں،کینیڈا میں کریمہ کی موت کا معاملہ وفاقی ہے۔کریمہ کا معاملہ وفاق نے کینیڈا حکومت کے ساتھ اٹھانا ہے۔۔۔۔توصیف