پی ایس ایل 2021ء،محدود تعداد میں تماشائیوں کو سٹیڈیم آنے کی اجازت مل جائے گی:ذرائع

پی سی بی کی مختلف کمپنیوں سے ٹکٹوں کی فروخت کیلئے ابتدائی بات چیت ،پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن 20 فروری کو کراچی میں شروع ہوگا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 28 جنوری 2021 14:37

پی ایس ایل 2021ء،محدود تعداد میں تماشائیوں کو سٹیڈیم آنے کی اجازت مل ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 جنوری 2021ء ) پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے دوران حکومت کی جانب سے شائقین کی محدود تعداد کو سٹیڈیم آنے کی اجازت ملنے کا امکان ہے۔ ذرائع نےبتایا کہ پی ایس ایل 2021ء ٹکٹوں کی فروخت کے لئے متعدد کمپنیوں کے ساتھ ابتدائی بات چیت بھی ہوئی ہے۔ پی ایس ایل کی انتظامیہ نے اس سے قبل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) سے شائقین کو سٹیڈیم میں چھٹا ایڈیشن دیکھنے کی اجازت دینے کی اجازت طلب کی تھی۔

یہ اطلاع ملی تھی کہ این سی او سی کے فیصلے کے بعد کرکٹ حکام ہجوم کو سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت دینے کے بارے میں حتمی فیصلہ کریں گے۔ اگر این سی او سی کی جانب سے اجازت دی جاتی ہے تو کرکٹ بورڈ کورونا وائرس ایس او پیز کے ساتھ سخت تعمیل کو یقینی بنائے گا۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن فروری اور مارچ میں کراچی اور لاہور میں کھیلا جائے گا۔

ابتدائی طور پر پی سی بی نے پشاور کو بھی میچز دینے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم کوویڈ 19 کی وجہ سے انتظامیہ نے لیگ کی میزبانی 2 شہروں تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا۔ 20 فروری کو ابتدائی میچ میں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کا مقابلہ 2019ء کی فاتح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔ پی ایس ایل کے میچز کا پہلا مرحلہ 7 مارچ تک کراچی میں ہوگا جس کے بعد 10 مارچ سے لاہور میں میچز ہوں گے جہاں پشاور زلمی کا مقابلہ قذافی سٹیڈیم میں کراچی کنگز سے ہوگا۔