حکومت پاکستان وزارت خارجہ میں کشمیر کے حوالے سے اسپیشل ڈسک قائم کرے، عبدالحمید لون
مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم اور مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیاجائے ،قرار داد پر عمل درآمد کے لئے اقوام متحدہ استصواب رائے کا کمیشن قائم کرے اورکشمیر میں فئیر فنڈنگ مشن بھجا جائے جو وہاں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے، رہنما آل پارٹیز حریت کانفرنس
جمعرات 28 جنوری 2021 21:17
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بھارت کشمریوں کے تسلیم شدہ حق کے لیے کی جانے والی جدوجہد کو دبانے کے لیے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔
ایک لاکھ سات ہزار بچے یتیم ہو چکے۔ 23 ہزار خواتین بیوہ ہو چکی ہیں۔14 ہزار سے زیادہ نوجوان بھارت کے مختلف علاقوں میں ٹارچرسیلز میں بند ہیں جن پر انسان سوز تشدد ہو رہا ہے۔ 8 ہزار نوجوان لا پتہ ہیں۔ ایک لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا مگر بین الاقوامی برادری بھارت پر اس انداز میں دباو نہیں ڈال رہی۔ لہذا اب ہمیں سفارت کاری کو تیز کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزارت خارجہ اور پاکستان کے سفارت خانوں میں کشمیر ڈسک قائم کئے جائیں جو کشمیر کے حوالے سے کل وقتی سفارت کاری کریں۔ ایک سوال کے جواب میں کشمیری حریت رہنمائ نے کہا کہ پاکستانی قوم سے ہمیں کوئی شکایت نہیں وہ ہمارے پشت بان ہیں، پاکستان کی حکومت سمیت ہر سیاسی پارٹی نے ہمارے موقف کی تائید کی انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے کبھی نہیں کہا کہ مسلحہ جدوجہد میں پاکستان ہماری عملی مدد کرے وہ ہم کشمیری جاری رکھیں گے یہ ہمارا حق ہے مقبوضہ کشمیر کا نوجوان خالی ہاتھ 15 لاکھ بھارتی فوج سے لڑھ رہا ہے پاکستانی عوام اور حکومت ہماری اس آواز اور بھارت کے ساتھ لڑائی کے مقصد کو دنیا تک پہنچائیں جو ہمارا حق خودارادیت ہے۔ عبدالحمید لون نے کہا کہ بھارت ایک فاشسٹ ملک ہے جہاں اقلیتوں کے حقوق اور مذہبی آزادی نہیں ہے۔ سکھوں کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے اس سے کشمیریوں کا قائد اعظم کے پاکستان کا انتخاب کا فیصلہ درست ثابت ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوان سوشل میڈیا پر ہماری تحریک کی حمایت کریں۔عابد عباسی نے اس موقع پر کہا کہ بھارت ایک سال میں ڈھائی ہزار سے زائد سرحدی خلاف ورزیاں کر چکا۔ ایاز موتی والا نے کہا کہ نوجوان ہفتے میں دس منٹ کشمیر کے لیے نکالیں۔#مزید قومی خبریں
-
’’یوم تکبیر ‘‘ 28مئی کو جوش و خروش اور ملی جذبہ کے ساتھ منایاجائے گا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.