کراچی پولیس کی کارروائیاں ، منشیات اورفحاشی میں ملوث پانچ خواتین دیگر جرائم میں ملوث 50ملزمان

منگل 2 فروری 2021 16:33

کراچی پولیس کی کارروائیاں ، منشیات اورفحاشی میں ملوث پانچ خواتین دیگر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2021ء) کراچی آپریشن پولیس نے کارروائیوں کے دوران منشیات اورفحاشی میں ملوث پانچ خواتین دیگر جرائم میں ملوث 50ملزمان کو گرفتارکرکے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرنے کادعوی کیا۔تفصیلات کے مطابق موچکو پولیس نے بین الصوبائی منشیات اسمگلر حمزہ آسکانی کو گرفتار کر کے لاکھوں مالیت کی ایک کلو15 گرام کرسٹال برآمد کرکے رکشہ ڈرائیورسدرالدین کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

فرئیر پولیس نے دو ملزمان شاہ فہدرئیسانی اور محمد مسلم مشوری عرف محسن، کو گرفتارکرکے اسلحہ اور 125 موٹرسائیکل برآمد کرلی،۔اتحادٹا?ن پولیس نے گٹکا فروش عمران عرف کاکا کو گرفتارکرکے گٹکا برآمد کرلیا۔غدادی اورچاکیواڑہ پولیس نے چار منشیات فروش سمیع اللہ، ناصر، احمد رضا اورارسلان عرف تیجا ،درخشاں پولیس نے ایک منشیات فروش کمال عرف چھوٹاکمال اور کامران،ملیر کینٹ پولیس نے ایک ملزم عبدالرو ف،کھارادر پولیس نے ملزم شبیر عرف زبیر ، مدینہ کالونی پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 3 جواریوں محمد اقبال،حاجی احمد اورمحمد شاہد کو گرفتارکرکے داو پر لگی رقم اور قمار بازی کا سامان برآمدکرلیا۔