پی ڈی ایم کو پیپلز پارٹی کو الوادع نہ کہنے کی صورت میں خطرات سے آگاہ کر دیا گیا

پی ڈی ایم اگر حقیقی اپوزیشن بننا چاہتی ہے تو آج کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کو الوداع کہا جائے ورنہ یہ ایک جعلی پی ڈی ایم ہوگی۔سلیم صافی کا ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 4 فروری 2021 12:28

پی ڈی ایم کو پیپلز پارٹی کو الوادع نہ کہنے کی صورت میں خطرات سے آگاہ ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 فروری 2021ء) معروف صحافی سلیم صافی نے پی ڈی ایم میں پاکستان پیپلز پارٹی کی مزید موجودگی کو خطرناک قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی کو نہ نکالا گیا تو پی ڈی ایم جعلی جماعت بن جائے گی۔ سینئر صحافی سلیم صافی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی قیادت کے لئے ایک ضروری اعلان ہے۔

پی ڈی ایم اگر حقیقی اپوزیشن بننا چاہتی ہے تو آج کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کو الوداع کہا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی کو نہیں نکالا جاتا یا اس کے بیانیے کو اپنایا جاتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ پوری پی ڈی ایم جعلی اپوزیشن ہے۔
سلیم صافی اس سے قبل بھی ایسا تجزیہ پیش کر چکے ہیں کہ پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا کہ مولانا ، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی والے بھی یہ سمجھتے ہیں کہ عدم اعتماد بالکل نہیں ہو سکتا۔ بظاہر پیپلز پارٹی نے ٹائم گزارنے کے لیے یہ شوشہ چھوڑ دیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی قیادت بھی یہی سمجھتی ہے۔ اصل میں ہوا وہی ہے کہ جو پیپلز پارٹی نے ماضی میں کیا ، وہ ماضی کو ایک مرتبہ پھر سے دوہرا رہی ہے۔

بارہا اس بات کا ذکر ہو چکا ہے کہ پیپلز پارٹی اپوزیشن میں ہے اور اس کے ایک دو کیسز سنگین ہیں۔ دوسرا یہ کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نواز شریف کی طرح ملک سے باہر نہیں گئی بلکہ یہیں پھسنی ہوئی ہے اور تیسرا موجودہ سسٹم ہے اس کا تسلسل زرداری صاحب کو عمران خان سے بھی زیادہ عزیز ہے۔ زرداری صاحب سمجھتے ہیں کہ اگر فوری الیکشن ہوتے ہیں تو شاید سندھ بھی ان کے ہاتھ سے نکل سکتا ہے۔