ہمیں متبادل جگہ فراہم کی جائے ، متاثرین گجر نالہ

پیر 15 فروری 2021 20:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2021ء) جماعت اسلامی کے تعاون سے متاثرین گوجر نالہ نے ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کے دفتر کے باہر اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا۔ جس میں بڑی تعداد میں اہلیان رحمن آباد فیڈرل بی ایریا بلاک5 اور بلاک12 کوثر نیازی کالونی کے متاثرین نے بھرپور تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

متاثرین نے پلے کارڈ اور جماعت اسلامی کے جھنڈے اٹھارکھے تھے جن پر درج تھا کہ ہمیں متبادل جگہ فراہم کی جائے ۔

اس موقع پر موجود متاثرین نے بتایا کہ انتظامیہ سپریم کورٹ کی آڑ لیتے ہوئے جائز ناجائز مکانات گرانے میں مصروف عمل ہے ۔ ہماری آبادی KMC کی اجازت سے KDA سے لیز ہے ہمیں ناجائز تجاوزات کے نام پر بے دخل نہ کیا جائے بلکہ ہمیں متبادل رہائش فراہم کی جائے ۔ سروے ٹیموں نے جو غلط نمبرنگ کی ہے اسے ختم کیا جائے ۔