کف لنکس کے 1925 جوڑوں کے مالک نے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرا لیا
امین اکبر
منگل 16 فروری 2021
00:05
اونٹاریو سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے ذخیرے میں کف لنکس کے 1925 جوڑے ہیں۔ اسی وجہ سے اُن کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اس ریکارڈ کی تصدیق کے لیے دو سال کا عرصہ لگا ہے۔
اورنج ویل میں فیتھ ویسلیان چرچ کے پاسٹر کارل مولٹن نے بتایا کہ انہیں اس ریکارڈ کی درخواست جمع کرانے کے دو سال بعد گینیز ورلڈ ریکارڈ کی طرف سے سرٹیفیکیٹ ملا ہے، جس کے بعد وہ باضابطہ طور پر دنیا میں کف لنکس کے سب سے بڑے ذخیرے کے مالک ہیں۔
کارل نے بتایا کہ گینیز ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرانے کا عمل اُن کی توقع سے زیادہ مشکل تھا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ گینیز ورلڈ ریکارڈ کو صرف خط اور تصویریں بھیجنے جتنا آسان نہیں تھا۔ کارل نے بتایا کہ انہیں سب سے پہلے ایک جیولر کو بلا کر سارے کف لنکس کی گنتی کرانی پڑی۔
(جاری ہے)
اس کے بعد ٹاؤن کے میئر آئے اور انہوں نے بھی تمام کف لنکس گن کر تعداد پر دستخط کیے۔
سب سے مشکل مرحلہ وہ تھا جب کارل کو ہر ایک کف لنک کی تفصیل لکھنی پڑی۔کارل نے بتایا کہ وہ سات سالوں سے کف لنکس جمع کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک دن اُن کی بیٹی نے گوگل پر کف لنکس کے سب سے بڑے ذخیرے کے ریکارڈ کے بارے میں سرچ کیا اور انہیں بتایا کہ وہ اس ریکارڈ کو توڑنے کے قریب ہیں۔ جس کے بعد انہوں نے ریکارڈ بنانے کے لیے کف لنکس جمع کرنے شروع کر دئیے۔ کارل کا کہنا ہے کہ اب وہ اپنے ذخیرے کو مکمل سمجھتے ہیں۔ کارل نے بتایا کہ انہوں ایک اور شخص کے ذخیرے کے 550 کف لنکس بھی خریدے ہیں،اس وقت اُن کے پاس 3 ہزار کے قریب کف لنکس ہیں۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
دبئی ایئرپورٹ پر لاوارث سوٹ کیس کھولنے پر عملے کے ہوش اڑ گئے
-
2 افراد کا ڈائنوسار لباس میں اجتماع، گنیز ریکارڈ بنا دیا
-
ایئر کینیڈا طیارہ حادثہ، جہاز سے سیٹ سمیت 330 فٹ دور جا گرنے والی فضائی میزبان معجزاتی طور پر زندہ بچ گئی، پائلٹ ہلاک
-
راولپنڈی کے 60 سالہ حکیم نے جوان لڑکی سے شادی کرلی
-
پیدائش کے 6 دن بعد بچی کے دانت نکل آئے
-
محبت میں دیوانی لڑکی نے عاشق کی لاش سے شادی کر کے سب کو حیران کر دیا
-
740 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز ہوائوں میں خطرناک فوٹوگرافی
-
کنوارے نہیں بلکہ شادی شدہ افراد زیادہ خوش رہتے ہیں، نئی تحقیق میں دعویٰ
-
عرب امارات میں100 ملین درہم کی لاٹری جیتنے والا خوش نصیب بھارتی شہری نکلا
-
جنوبی کوریا، خاتون نے کاکروچ کو مارنے کی کوشش میں عمارت کو آگ لگا دی
-
وائٹ ہاؤس میں 400 سال پرانے آئینے سے کیمرہ ٹکرانے پر ٹرمپ نے صحافی کو جھاڑ پلادی
-
’مینوں سُتی نوں جگا کے آپ سون لگا ایں، کی ظُلم کمون لگا ایں‘ گانا سننے پر مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.