محکمہ صحت نے جہلم سمیت صوبہ بھر کے 29 نرسنگ سکولوں کو کالج آف نرسنگ کا درجہ دیدیا

کالج آف نرسنگ کا درجہ ملنے پر متعلقہ میڈیکل یونیورسٹی سے الحاق کر دیا جائیگ

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 20 فروری 2021 14:09

محکمہ صحت نے جہلم سمیت صوبہ بھر کے 29 نرسنگ سکولوں کو کالج آف نرسنگ کا ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) محکمہ صحت نے جہلم سمیت صوبہ بھر کے 29 نرسنگ سکولوں کو کالج آف نرسنگ کا درجہ دیدیا ، کالج آف نرسنگ کا درجہ ملنے پر متعلقہ میڈیکل یونیورسٹی سے الحاق کر دیا جائیگا، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان نرسنگ کونسل اسلام آباد کے حالیہ اجلاس میں جہلم سمیت پنجاب کے 29نرسنگ سکولز کو اپ گریڈ کرتے ہوئے کالج آف نرسنگ کا درجہ دینے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق نرسنگ سکول جہلم کا الحاق راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی ، راولپنڈی ڈویژن میں نرسنگ سکول ڈی ایچ کیو راولپنڈی ،نرسنگ کالج اٹک کا بھی الحاق راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی،فیصل آباد ڈویژن میں نرسنگ سکول ڈی ایچ کیو فیصل آباد نرسنگ سکول ڈی ایچ کیو ٹوبہ ٹیک سنگھ، نرسنگ سکول ڈی ایچ کیو گوجرہ، نرسنگ سکول ڈی ایچ کیو جھنگ کا کالج درجہ دیتے ہوئے فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی سے الحاق کر دیا گیا جبکہ نرسنگ سکول ڈی ایچ کیو بہاولنگر کو کالج کا درجہ دیتے ہوئے قائداعظم میڈیکل کالج بہاولپور، نرسنگ کالج گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ لاہور کا الحاق فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی نرسنگ کالج قصور کا الحاق عماد الدین میڈیکل کالج لاہور، ، نرسنگ کالج شیخوپورہ کا الحاق علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور، نرسنگ کالج وہاڑی کا الحاق نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان، نرسنگ کالج ساہیوال کا الحاق ساہیوال میڈیکل کالج، نرسنگ کالج بھکر کا الحاق سرگودہا میڈیکل یونیورسٹی، نرسنگ کالج خانیوال، لودھراں کا الحاق نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان، نرسنگ کالج حافظ آباد کا الحاق گوجرانوالہ میڈیکل کالج، نرسنگ کالج منڈی بہاؤ الدین، نرسنگ کالج آف گجرات کا الحاق نواز شریف میڈیکل کالج گجرات، نرسنگ کالج نارووال کا الحاق صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ، نرسنگ کالج اوکاڑہ کا الحاق ساہیوال میڈیکل کالج ساہیوال، نرسنگ کالج لیہ، راجن پور کا الحاق ڈی جی خان میڈیکل کالج، نرسنگ کالج گوجرانوالہ کا الحاق گوجرانوالہ میڈیکل کالج، نرسنگ کالج میانوالی، نرسنگ کالج خوشاب، نرسنگ کالج ڈی ایچ کیو سرگودھا کا الحاق سرگودھا میڈیکل کالج سے کر دیا گیا ہے جبکہ موجودہ پرنسپل ہی انتظامی ومالی امور سرانجام دینگے جب تک ریگولر پرنسپل کی تعیناتی نہیں کی جاتی۔