کراچی میں 5 سالہ معصوم بچی سے دو ملزمان کی جنسی زیادتی

پیر 22 فروری 2021 17:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2021ء) دو درندوں نے 5 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔کراچی کے علاقے سکھن تھانے کی حدود لالا آباد میں دو وحشیوں نے 5 سالہ معصوم بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔زیادتی کا شکار بچی کی حالت خراب ہے، جسے جناح اسپتال منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان جاوید بنگالی اور عمیر کو گرفتار کرلیا ہے۔بچی کے والدین نے بتایاکہ بچی علاقے میں دکان سے اپنے لیئے چیز لینے گئی تو اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، ہمیں انصاف چاہیے، ہم غریب لوگ ہیں، انصاف نہ ملا تو اور کچھ نہیں کرسکتے، اپنے اوپر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دیں گے۔