وفاقی اُردو یونیورسٹی کی انجمن اساتذہ گلشن اقبال کیمپس کے تحت تعزیتی اجلاس

پیر 22 فروری 2021 21:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2021ء) وفاقی اُردو یونیورسٹی کی انجمن اساتذہ گلشن اقبال کیمپس کے تحت تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں وفات پانے والے اساتذہ شعبہ کیمیاء کی ڈاکٹر عفت تواب، شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے ڈاکٹر فاروق عزیز و دیگر عمّال اور ان کے وفات پانے والے اہل ِ خانہ کے حق میں دعائے مغفرت کی اور اساتذہ و عمّال کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مرحوم اساتذہ کے واجبات کی جلد از جلد ادائیگی کا بھی مطالبہ کیاگیا۔انجمن اساتذہ نے جامعہ کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ انتقال کر جانے والے اور ریٹائرڈ اساتذہ و عمال کے واجبات کی ادائیگی کے عمل کو تیز بنایا جائے اور واجبات کی ادائیگیوں کو بروقت ممکن بنایا جائی