وائس چانسلر جامعہ بلوچستان ڈاکٹر شفیق الرحمان کی زیر صدارت اجلاس

پیر 22 فروری 2021 21:22

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2021ء) جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان کے زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی تعلیمی اجلاس جامعہ کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں جامعہ کے ڈین فیکلٹیز، شعبہ جات کے سربرہاں اور جامعہ کے متعلقہ افیسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں نئے تعلیمی سال کے آغاز ، تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ ، کلاسز کا اجراء، سمسٹرز کی تکمیل، امتحانات کے طریقہ کار، نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ ، سالانہ کانووکیشن کا انعقاد ، ملکی و بین الاقوامی کانفرنسز کے انعقاد ، جامعہ کے ترقیاتی منصوبوںاور مستقبل کے تعلیمی پروگرامز ، مالی معاملات سمیت مختلف معاملات زیر غور لائے گئے اور مختلف فیصلے کئے گئے۔

اور یکم مارچ سے باقاعدہ طور پر کلاسز کا آغاز کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ہر فیکلٹیز ایک کانفرنس اور ہفتہ وار لیکچر پروگرامز کے انعقاد کو یقینی بنائے گا۔ جامعہ کا کانووکیشن اپریل 2021کے پہلے ہفتہ میں منعقد کیا جائے گا۔ سمسٹر کی تکمیل اور امتحانات بھی شیڈول کے مطابق منعقد کئے جائیں گے۔وائس چانسلر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ نے تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ اور رواں برس کے تعلیمی منصوبوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں ترتیب دی ہیںاور جامعہ کے تعلیمی بہتری اور ترقی کے لئے مختلف منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے سب کی مشاورت اور تعاون سے پائے تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

طلباء و طالبات کو معیاری تعلیم کی فراہمی ، بہتر زہن سازی اورروشن مستقبل کی جانب راغب کرنے کے لئے اپنے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروء کار لا کر اپنا کردار ادا کرنا ہے۔کیونکہ کسی بھی معاشرے میں اساتذہ کا اہم کردار ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس کووڈ 19کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہوئی تھیں اور انہیں نقصان کو پورا کرنے کے لئے ہمیں اپنے تمام تر توانائیاں سرف کرنے ہوں گے۔

سمسٹر کی بروقت تکمیل ، امتحانات کے انعقاد کو یقینی بنانے سمیت جامعہ کے ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ اور جامعہ کے میگا پروجیکٹ کے تحت نئے منصوبوں سمیت مختلف شعبہ جات کو جدید تقاضوں سے آراستہ کیا جائے گا۔تاکہ جامعہ کے جو تعلیمی ، تحقیقی مقاصد ہیں انہیں حاصل کئے جاسکیں۔ انہوں نے تمام اساتذہ کا شکریہ ادا کیااور شعبہ جات کی ترقی و بہتری کے لئے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔