یہودی آباد کاروں نے فلسطینی زرعی اراضی کی باڑ چوری کرلی

منگل 23 فروری 2021 14:08

نابلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2021ء) یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں بورین کے مقام پر فلسطینی زرعی اراضی کیگرد لگائی باڑ چوری کرلی،میڈیارپورٹس کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے بورین کے جنوب میں فلسطینیوں کی زرعی اراضی پر دھاوا بولنے کے بعد کھیتوں کی حفاظت کیلیے لگائی گئی باڑی کاٹ لی اور ساتھ لے گئے۔

(جاری ہے)

بورین غرب اردن کے مختلف دیہات میں سے ایک ہے اور اس پر اسرائیل نے 1967 کی جنگ میں قبضہ کرلیا تھا۔اسرائیلی حکام نے بورین کی 233 دونم اراضی پر قبضہ کرلیا اور سنہ 1983 کو وہاں پر یتسھارکالونی قائم کی تھی۔بورین کے شمال میں 621 دونم رقبے پر براکھایہودی کالونی قائم کی گئی جب کہ مشرقی علاقوں میں گیوات رونیم کالونی قائم کی گئی۔ان کالونیوں میں بسائے گئے یہودی آئے روز فلسطینی شہریوں کی جان و مال پرحملے کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :