چارسدہ ،مختلف علاقوں میں چوری کی وادراتیں،دو دکانوں ،ایک گھر سے نقد رقم،سونے کے زیورات و دیگر سامان چرا کرلیا گیا

منگل 23 فروری 2021 21:57

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2021ء) چارسدہ کے مختلف علاقوں میں چوری کی وادراتیں،نامعلوم چوروں نے دو دکانوں اور ایک گھر سے نقد رقم،سونے کے زیورات،اسلحہ اور دیگر سامان چرا کر لے گئے۔تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے مختلف علاقوں میں چوری کے وارداتوں میں اضافے کا انکشاف ہواہے۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی کی حدود اتمانزی میں نامعلوم چوروں نے ارشد اسلحہ ڈیلر کے دکان میں نقب کرکے اندر گھس کر اسلحے کی دکان سے 6عدد پستول۔

رپیٹر اور 50ڈبہ کاتوس چرا کر لے گیے۔اسی طرح تھانہ نستہ ک حدود میں واقع ربنواز مرحوم سکنہ شیخ آباد کے گھر سے نامعلوم چوروں نے 2تولے سونے کے زیورات اور 20ہزار روپے نقد لیے اڑے اسکے علاوہ تھانہ عمرزیی کی حدود میں واقع علاقہ ترنگزی میں جواد احمدکے ہوٹل کے کمرے کے تالے توڑ کر یو پی ایس اور بیٹری چرا کر لے گئے ۔

متعلقہ عنوان :