فردوس عاشق نے فارم ہاؤس پر پریزائیڈنگ آفیسرز سے رزلٹ ٹیمپرکروائے

ہمارے پاس فوٹیج موجود ہے، ہر فارم 45 میں ووٹوں کا اضافہ کیا گیا، فردوس عاشق کی شام 7 بجے کے بعد کی موبائل لوکیشن نکلوائی جائے۔ ن لیگی سیکرٹری اطلاعات پنجاب عظمیٰ زاہد بخاری کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 23 فروری 2021 21:08

فردوس عاشق نے فارم ہاؤس پر پریزائیڈنگ آفیسرز سے رزلٹ ٹیمپرکروائے
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 فروری2021ء) مسلم لیگ ن کی سیکرٹری اطلاعات پنجاب عظمیٰ زاہد بخاری نے الزام عائد کیا ہے کہ فردوس عاشق اعوان نے فارم ہاؤس پر پریزائیڈنگ آفیسرز سے رزلٹ ٹیمپرکروایا، ہمارے پاس فوٹیج موجود ہے، ہرفارم 45 میں ایک ہزار کا اضافہ کیا گیا، فردوس عاشق کی شام 7بجے کے بعد کی موبائل لوکیشن نکلوائی جائے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم وہاں پرنہتے تھے لیکن ہم سے خطرہ تھا، جبکہ اسجد ملہی اپنی نگرانی میں فائرنگ کروا رہے ہیں، جب ہمارے رزلٹ آنے بند ہوگئے تھے تو ہم آراو کے دفتر میں گئے، آراو کے دفتر میں اسجد ملہی نے ہمارے بیٹھنے پر کوئی اعتراض نہیں کیا، بلکہ ان کے کارندے بھی وہاں موجود تھے، ہمارا بیٹھنا قابل اعتراض جبکہ ان کی جانب سے بندے اٹھا لینا بھی جائز ہے؟ ہمیں جو فارم 45دیے گئے اور جو فارم الیکشن کمیشن کو دیے گئے ان میں فرق موجود ہے۔

(جاری ہے)

ان کا پروگرام اور منصوبہ بندی تھی کہ ڈسکہ مین شہر میں پولنگ بند رکھی جائے، نواحی علاقوں میں پرایزائیڈنگ آفیسرز کو اٹھا کر نتائج چینج کروا لیں گے۔ میرا الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ فردوس عاشق اعوان کی موبائل لوکیشن نکال لی جائے کہ وہ شام 7بجے کے بعد کہاں تھی؟ وہ ایک فارم ہاؤس میں موجود تھیں ،فردوس عاشق ایک فارم ہاؤس پر 20پرایزائیڈنگ آفیسر کے ساتھ موجود تھی جہاں پر فارم 45میں ٹیمپرنگ کی گئی، ہر فارم 45میں ایک ہزار ووٹ بڑھا یا گیا۔

ہمارے فوٹیجز بھی موجود ہیں، سب کچھ دکھایا جائے۔ پروگرام میں پی ٹی آئی کے رہنماء اسجد ملہی نے کہاکہ مجھے کسی فارم ہاؤس کا پتا نہیں ہے، اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے، ہم اپنا الیکشن لڑ رہے تھے، حلقے میں وہ موجود تھیں، ان کا حق ہے وہ دوبار منتخب ہوچکی ہیں۔جاوید لطیف نے ایک پولنگ اسٹیشن کوبھی بند کیا ہوا تھا، میں نے آرپی او گوجرانوالہ کو بھی فون کیا، شہری حلقے میں ن لیگ کا ووٹ ہے لیکن ہمارا ووٹ تھا، شہر میں 2018ء میں بھی ہمارا ووٹ زیادہ تھا۔