نجی یونیورسٹی سے ملحقہ میڈیکل کالجز کے خلاف شکایات کے انبار،پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے معاملے کا نوٹس

طلباء کی جانب سے جنوری اور فروری میں ہونے والے پیشہ وارانہ امتحانات کے نتائج متاثر ہونے کی شکایات مِلیں، پی ایم سی

بدھ 24 فروری 2021 16:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2021ء) نجی یونیورسٹی سے ملحقہ میڈیکل کالجز کے خلاف شکایات کے انبار،پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے معاملے کا نوٹس لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

پی ایم سی کے مطابق یونیورسٹی اور کالجز کی ملکیت کے حوالے سے تنازعے میں مختلف افراد کی جانب سے مسلح سرگرمیاں نوٹ کی گئیں،طلباء کی جانب سے جنوری اور فروری میں ہونے والے پیشہ وارانہ امتحانات کے نتائج متاثر ہونے کی شکایات مِلیں۔

پی ایم سی کے مطابق معاملے کی تفتیش کے لیے کونسل نے ممبر امتحانات کو خصوصی تفتیشی افسر مقرر کر دیا گیا ہے،تفتیشی ٹیم متعلقہ کالجز کو فی الفور نوٹس جاری کرے اور کالجز انتظامیہ کو انکوائری میں شامل کیا جائے۔پاکستان میڈیکل کمیشن نے معاملے کی جلد از جلد تحقیقاتی رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی ۔ پی ایم سی کے مطابق امتحانات میں فیل ہونے والے طلباء ری چیکنگ کی درخواست بھی دے سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :