لاہو رہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری سے صوبہ بھر کے اضلاع کے ڈویلپمنٹ فنڈز کی رپورٹ طلب کر لی
وزیر اعلی اپنے علاقے میں من پسند ڈویلپمنٹ بجٹ نہیں لگا سکتا ،وزیر اعلی کے غیر قانونی اختیارات ثابت ہو گئے تو سب کو گھر جانا پڑیگا‘ ریمارکس غلط بیانی کرنے پر سیکرٹری کمیونیکشن اینڈ ورکس کی سرزنش ،حکومت کے تمام ادارے عدالت سے جھوٹ بول رہے ہیں‘چیف جسٹس
جمعرات 25 فروری 2021 23:55
(جاری ہے)
فاضل عدالت نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے بجٹ مختص کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ چیف سیکرٹری پنجاب سے صوبہ بھر کے اضلاع کے ڈویلپمنٹ فنڈزکی رپورٹ طلب کر لی۔
چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ پنجاب بھر کے اضلاع کی بجٹ کی بابت رپورٹ دیں ۔چیف جسٹس نے کہا کہ حکمرانوںکو اس معاملے کو اناء کا مسئلہ نہیں بنانا چاہیے ۔ دوران سماعت عدالت کے روبرو میانوالی کے فنڈز کے حوالے سے رپورٹ جاری کی گئی ۔ فاضل عدالت نے ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے فنڈز کے حوالے سے رپورٹ پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے غلط بیانی پر سیکرٹری کمیونیکشن اینڈ ورکس کی سرزنش کی او ریمارکس دئیے کہ حکومت کے تمام ادارے عدالت سے جھوٹ بول رہے ین ۔اقلیتی رکن اسمبلی نے کہا کہ کرتارپور راہداری پر 16 ارب لگا ئے گئے ،روزانہ 16ہزار سکھ یاتری پاکستان میں سفر کرتے ہیں ۔فاضل عدالت نے کہا کہ اگر وزیر اعلی کے غیر قانونی اختیارات ثابت ہو گئے تو سب کو گھر جانا پڑے گا ۔ دوران سماعت ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی قرار داد کی قانونی حیثیت بارے قانونی کتب گھر بھول آیا ہوں ۔فاضل عدالت نے سرکاری وکیل کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ پورے پنجاب کی افسر شاہی عدالت میں کھڑی ہے اور آپ کتاب گھر بھول آئے ہیں۔ فاضل عدالت نے کہا کہ پنجاب اسمبلی نے قرار داد وزیر اعلی اور وفاق کو بھیجی ،اس قرار داد کو یا تو منظور کرنا ہوتا ہے یا مسترد کرنا ہوتا ہے ،صوبائی حکومت نے اس پر کیا کیا، اس قرارداد کو اناء کی نظر کر دیا گیا ۔ فاضل عدالت نے قرار داد کو منظوری کے لیے صوبائی کابینہ میں پیش کرنے کا حکم بھی دیا ۔مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.