کوئٹہ ، امت مسلمہ پر کڑا وقت ہے چاروں طرف سے دشمن نے امت مسلمہ گھیر رکھا ہے،سید عبدالستارشاہ چشتی

جمعہ 26 فروری 2021 00:02

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2021ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سید عبدالستارشاہ چشتی نے کہا کہ امت مسلمہ پر کڑا وقت ہے چاروں طرف سے دشمن نے امت مسلمہ گھیر رکھا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پرمختلف وفودسے گفتگوکرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ عالمی طاقتیں نت نئی سازشی تھیوریاں گھڑی جارہی ہیں سامراجی قوتیں اپنی دھونس اور اجارہ داری قائم کرنے اسرائیلی ریاست کو دنیا سے تسلیم کروانا چاہتے ہیں اسلامی ممالک کے امن کو سبوتاژ کرنا اور خطے میں مسلسل عدم استحکام جاری رکھنے کامقصد تاکہ سامراجی مداخلت اور استحصال کا سلسلہ جاری رکھا جا سکے جن کا ہدف پورا استحصالی نظام اور سامراجی ڈھانچہ ہے انہوں نے کہاکہ اکیسویں صدی کی مظلوم ترین قوم مسلمان بن چکا عالم اسلام کے حکمرانوں کیبیحسی اور غلامی سیامت مسلمہ بے بسی، اذیت ناک، انسانیت سوز مظالم کاسامنا کررہے ہیں ہے دنیا کی کونے کونے میں مسلمانوں کیساتھ انسانی تاریخ کے شرمناک مظالم کا ارتکاب کیا جا رہاہے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء اسلام کے قربانیوں کوفراموش کرنے نہیں دیں گے شہداء کے مقدس خون کی برکت سے ایک دن ضرور کفر کی ایوانوں پر اسلام کاپرچم لہرائے گ شہدا نے اسلام کی دفاع اپنے خون جگر سے کی اور اسلام کی آبیاری کی انہوں نے جرات و جواں مردی کی ایسی داستانیں رقم کیں جس پرملت اسلامیہ کا ہر فرد رشک کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ قوم و ملت کی بقا جہاد میں ہے جہاد کافلسفہ پس پشت ڈالنے کی وجہ سے اکیسویں صدی میں مظلوم ترین اسلام اورمسلمان بن چکا دنیا کی کونے کونے میں امت مسلمہ بے بسی، اذیت ناک، انسانیت سوز مظالم کا سامنا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ اسلام اورمسلمان دنیا میں غالب ہونے کیلئے آیا ہے دنیا کی سپرسلطنتیں قیصروکسری بھی مسلمان کیپاں میں پڑے ہوئے تھے لیکن آج مسلمان نے جہاد کاراستہ ترک کرکیکرہ ارض پر مغلوب ذلت ورسوائی کا سامنا کررہے ہیں اورمسلمان آپس میں دست وگریبان ہیں امت مسلمہ کو اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کیلئے اللہ کے حاکمیت کو عملی صورت میں ماننا ہوگا امریکہ کے نئے صدرامارت اسلامیہ افغانستان سے کئے گئے امن معاہدہ کے متعلق نظرثانی کے باتیں خطے میں پھرحالات کوخراب کرنے کی کوشش امریکہ کی اپنی پاوں پرکلہاڑی مارنے کی مترادف ہی