وزیر اعظم عمران خان نے سینیٹ الیکشن جیتنے کی حکمت عملی بنالی
پی ٹی آئی اور اتحادی اراکین پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کے لیے اہم فیصلہ
ساجد علی اتوار 28 فروری 2021 20:29
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ارکان قومی اسمبلی سے سینیٹ انتخابات سے قبل ملاقاتیں قومی اسمبلی چیمبر میں کریں گے ، جن میں ارکان اسمبلی کے مسائل سنے جائیں گے اور ان کے خدشات بھی دور کریں گے۔
خیال رہے کہ سینیٹ الیکشن میں صرف 2 دن رہ گئے ہیں ، اس حوالے سے پی ڈی ایم نے بھی یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا لائحہ عمل طے کرلیا ، سینیٹ انتخابات میں کامیابی کے لیے اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پوری طرح متحرک ہوچکا ہے ، اس ضمن میں پارلیمنٹ میں موجود دیگر جماعتوں کے ارکان اسمبلی کے علاوہ پی ڈی ایم رہنماوں کی آپس میں ہونے والی ملاقاتوں کے سلسلے بھی تیز ہوچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی کامیابی باہمی صلاح مشورے بھی جاری ہے ، اس سلسلے میں پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور پیپلزپارٹی کے رہنماء راجہ پرویز اشرف نے ملاقات کی ، اس ملاقات میں پیپلزپارٹی کے رہنماء فیصل کرہم کنڈی،جے یو آئی ف کے مولانا لطف الرحمان ، مفتی ابرار احمد سمیت دیگر بھی شریک ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ اس ملاقات میں ناصرف اپوزیشن جماعتوں کے لانگ مارچ کے حوالے سے مشاورت کی گئی بلکہ سینٹ الیکشن میں سیٹ ایڈجسمنٹ سے متعلق بھی مشاورت کی گئی ، جس کے بعد اسلام آباد سے پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی کامیابی سے متعلق حکمت عملی طے کرلی گئی۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.