بنی گالہ میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے قریب فائرنگ، 3 افراد قتل

واقعے کے خلاف لواحقین کی جانب ‏سے سڑک پرلاشیں رکھ کراحتجاج کیا گیا

Sajid Ali ساجد علی اتوار 28 فروری 2021 22:14

بنی گالہ میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے قریب فائرنگ، 3 افراد قتل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 28 فروری2021ء) بنی گالہ میں وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ کے قریب فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دوبچوں اورامام مسجد کو اس وقت قتل کردیا گیا جب تینوں افراد مسجد سے نمازپڑھ کرباہر نکل رہے تھے ، مقتول مسجد اسی میں خطیب بھی تھے ، تھانہ بارہ کہومیں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات نے بتایا کہ قتل میں ملوث ایک ملزم کی شناخت کر لی گئی ہے ، جس کی گرفتاری کے لیے کارروائی بھی عمل میں لائی جاری ہیں۔ واقعے کے خلاف لواحقین کی جانب ‏سے سڑک پرلاشیں رکھ کراحتجاج کیا گیا جس کی وجہ سے بارہ کہو کے مقام پرسرینگر ہائی وے بلاک رہی ، بعد ازاں ضلعی انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین نے پیر کی شام 6 بجے تک احتجاج ختم کردیا۔

(جاری ہے)

دوسری طرف وفاقی پولیس نے تھانہ بنی گالہ کی حدود میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کرنے والے 18ملزمان کو گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ و ایمونشن برآمد کرلیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،واقعہ کا مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا جا رہاہے،متنازعہ اراضی سیل کرکے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے ،تفصیلات کے مطابق آ ئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے تھانہ بنی گالہ کے علاقہ میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکہ ان کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے۔

جس پرپولیس نے فوری کا رروائی کر تے ہو ئے 18ملزمان کو گرفتار کرکے دو ملزمان سے اسلحہ معہ ایمو نیشن بھی برآمد کرلیا گیا ہے،زمین کے تنازعہ پردو گروپوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جان بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوئے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ واقعہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر اور ایس پی سٹی عمر خان کو فوری طور پر جائے وقوعہ پرپہنچ کر معاملے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ،ایس ایس پی آپریشنز اور ایس پی سٹی نے پولیس کی بھاری نفری اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کے ہمراہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال میں منتقل کیا۔

  پولیس کے مطابق وقوعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی جبکہ متنازعہ اراضی کو سیل کرکے پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ،تھانہ بنی گالہ میں واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گر دی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے اور واقعہ میں ملوث ملزمان 18افراد کو گرفتار کرکے تھانہ منتقل کیا گیا ہ