ایم کیوایم نے انتخابی سیاست میں اترنے سے پہلے مزدوروں کو شعور اور نظریہ سے روشناس کرایا،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

جس طرح مزدور کا پسینہ گرتا تو ملک پہیہ چلتا ہے اسی طرح لیبر ڈویژن چلتی ہے تو ایم کیو ایم پاکستان مضبوط ہوتی ہے، عامر خان آج ہم جس شہر میں بستے ہیں وہ پورے ملک کے اخراجات اٹھاتا ہے لیکن جس نے بھی اس شہر پر نظر ڈالی وہ تعصب کی نظر ڈالی، کنور نوید جمیل متحدہ قومی موومنٹ پاکستان وجود میں آئی تو مزدور رکن قومی اسمبلی بھی بنا،ایم پی اے بھی بنا اور میئر بھی بنا،رکن رابطہ کمیٹی خواجہ اظہار الحسن

اتوار 28 فروری 2021 22:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2021ء) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے لیبر ڈیویژن کے 34ویں یوم تاسیس کے موقع کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 28فروری 1987کو انتخابی سیاست میں اترنے سے پہلے مزدوروں کو شعور اور نظریہ سے روشناس کرایا آج آپ کو لیبر ڈویژن کا34واں یوم تاسیس مبارک ہو جس طرح ریاست کے تین ستون ہوتے ہیں اسی طرح تحریک کے بھی تین ستون ہوتے ہیں جن میں مزدور،طلبہ و طالبات اور عوام شامل ہوتے ہیں اور آج ایوانوں سے لیکر اداروں تک غریب اور متوسط طبقے کی نمائندگی موجود ہے ہم بہت سے امتحانوں اور مشکلات سے گزرے لیکن ہم پہلے سے مضبوط ہوئے ایوانوں کی طاقت ہم سے ہے اگر ہم نہ ہو تو وہ اشرافیا کے ایک کلب سے ذیادہ نہ ہو ہمارے اجداد کے کارناموں سے سب واقف ہیں لیکن پاکستان کے ایوانوں میں کسانوں کی نمائندگی جاگیردار کر رہا ہے مزدوروں کی نمائندگی سر مایہ دار کر رہا ہے اور عوام کے بجائے خاندانوں کا قبضہ ہے لیکن آج ایم کیو ایم پاکستان کے زریعے طالب علم کی نمائندگی طالب علم کر رہا ہے اور مزدور کی نمائندگی مزدور کر رہا ہے اور جب ایم کیو ایم پاکستان کسانوں تک پہنچے گی تو کسانوں کی نمائندگی کسان کر رہا ہوگاآج آپ کو ایک ذمہ داری دی جا رہی ہے یہاں موجود زیادہ تر مزدور سرکاری اداروں میں ملازم ہیں آپکی ذمہ داری ہے کہ70فیصد وہ مزدور جو کسی سرکاری اور نیم سرکاری ادارے میں نہیں ہے ان تک تحریک کا پیغام لیکر پہنچیں، 70سالوں میں پاکستان اس مقام پر نہیں پہنچ سکا جہاں پہنچنا چا ہئے تھا اسکی وجہ یہ ہے کہ ایوانوں میں آپکی نمائندگی نہیں ایم کیو ایم پاکستان نے ان لوگوں کو ایوانوں میں پہنچایا جو غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھتے تھے،ہم نے حکومت پر واضع کیا کہ جن افراد کو قانون کے مطابق جائز طریقے سے ملازمتیں ملی ہیں انہیں نا جائز طریقے سے نہیں نکالا جا سکتا یہ فیصلہ عدالتیں کریں گی لہذا کے پی ٹی سے ملازمین کی بر طرفی نا کی جائے،ایم کیو ایم پاکستان عوام دشمن نظام کی دشمن ہے ہم کسی جبر اور ظلم کے باعث اپنا طرز سیاست نہیں بدلینگے اور اس عوام دشمن نظام کو مزدور کی مدد سے جڑ سے اکھاڑ دینگے اور عوام دوست نظام لیکر آئینگے۔

(جاری ہے)

سینئر ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان عامر خان نے لیبر ڈیویژن کے 34ویں یوم تاسیس کے موقع پرشرکہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی تنظیمی ڈھانچے میں لیبر ڈویژن بہت اہمیت کی حامل ہے اور ہر شعبہ میں اسکی خدمات خراج تحسین کی مستحق ہے جس طرح مزدور کا پسینہ گرتا تو ملک پہیہ چلتا ہے اسی طرح لیبر ڈویژن چلتی ہے تو ایم کیو ایم پاکستان مضبوط ہوتی ہے آج اتحاد اور نظم کی ضرورت ہے،ایم کیو ایم پاکستان کو کمزور کرنے اور ختم کرنے کے خواب دیکھے وہ سب ناکام ہوگئے آج ایم کیو ایم پاکستان مضبوط سے مضبوط تر ہو چکی ہے اور اس کے فیصلے حکومتوں کی بساط پلٹ سکتے ہیں۔

ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان کنور نوید جمیل نے لیبر ڈیویژن کے 34ویں یوم تاسیس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم جس شہر میں بستے ہیں وہ پورے ملک کے اخراجات اٹھاتا ہے لیکن جس نے بھی اس شہر پر نظر ڈالی وہ تعصب کی نظر ڈالی بالخصوص پیپلز پارٹی اور اسکی متعصب حکومت نے اس شہر کے مزدوروں کو بے روزگار کیا یہ وہ شہر ہے جو پاکستان کا معاشی حب ہے ہمیں ریاست سے بھی گلا ہے کہ ہم انکی اولادیں ہیں جنہوں نے پاکستان بنانے اور بچانے کیلئے قربانیاں دیں اور آج ملک کو چلانے کیلئے اپنا خون پسینا بہا رہے ہیں جتنا سرمایا یہ شہر فراہم کرتا ہے اس سے اسلام آباد کی ہریالی بھی ہے اور ملک کی خوشحالی بھی ہے آج جعلی ڈومیسائل کی مدد سے کراچی اور سندھ کے شہری علاقوں کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے جعلی ڈومیسائل کا مقد مہ تمام فارم پر اٹھایا ہے عدلیہ سے بھی رجوع کیا امید ہے کہ عدلیہ سے فیصلہ سندھ کے نوجوانوں کیخلاف نہیں آئیگا اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضروری ہے کہ ہم سب اپنے آپکو متحد و منظم کر کہ ان سازشی عناصر کیخلا ف جدو جہد کریں اور سرکاری اداروں میں نوکریاں ملیں اس کو ممکن بنایا جائے۔

رکن رابطہ کمیٹی خواجہ اظہار الحسن نے لیبر ڈیویژن کے 34ویں یوم تاسیس کے موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہر کراچی اور پاکستان کی تاریخ یہ بتاتی ہے کہ یہا ں مزدورکی نمائندگی صنعت کار کیا کرتا تھا لیکن جب غریب اور متوسط طبقے کی جماعت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان وجود میں آئی تو مزدور رکن قومی اسمبلی بھی بنا،ایم پی اے بھی بنا اور میئر بھی بنا شہر کراچی جو ہمارا معاشی حب ہے اسکو حق دینے کو کوئی تیار نہیں لیکن ایم کیو ایم پاکستان کو سکڑنے کی کوشش کی گئی جس کے باعث سیاسی خلا پیدا ہوا اور تین سال گزرنے کو ہے اسے پر نہ کیا جا سکااور نا ہی پیپلز پارٹی نے اپنا وطیرہ بدلا اور وفاق میں کوئی خاطر خواں تبدیلی نظر نہیں آرہی اس شہر کے بے روزگار نو جوانوں پر روزگار کے دروازے بند کردئے گئے ہیں جبکہ پورے سندھ کے شہریوں پر روزگار کے دروازے کھلے ہیں،ایم کیو ایم پاکستان مزدور حقوق کے حصول کیلئے مزدور جدو جہد کر رہی ہے مزدور محنت کرتا ہے تو پورا سندھ ہی نہیں پاکستان پلتا ہے۔

رکن رابطہ کمیٹی عبدالوسیم نے لیبر ڈیویژن کے 34ویں یوم تاسیس کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ممالک کی ترقی مزدوروں کی محنت کے مرہون منت ہوتی ہے لیکن آج مزدور جس مشکل حالات سے گز ررہا ہے اور اسے اسکی محنت کا ثمر نہیں مل رہا اور آج مزدور تیسرے درجہ کا شہری بن کہ رہ گیا ہے اس کی محنت کا ثمر مراعات یافتہ طبقہ کو مل رہا ہے اگر ہم ایک دوسرے کا بازو بنے اور اتحاد کے ساتھ آگے بڑہیں تو کوئی ہمارے حقوق نہیں چھین سکتا۔

رکن رابطہ کمیٹی راشد سبزواری نے لیبر ڈیویژن کے 34ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ تحریک کو نیا خون فراہم کیا جائے اور مشکل حالات میں ہمیں مل کر متحد ہوکر آگے بڑہ نا ہوگا اور مشکل حالات میں استقامت کے ساتھ لڑنا ہوگا آج میں بڑے فخر سے کہہ رہا ہوں کہ ایم کیو ایم پاکستان اور لیبر ڈویژن جس مقام پر ہے اسکا کسی سے مقابلہ نہیں۔