اپوزیشن نے ہمیشہ نوٹوں کی سیاست کو پروان چڑھایا،تحریک انصاف سینیٹ کی اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئے گی:عثمان بزدار

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 1 مارچ 2021 13:00

اپوزیشن نے ہمیشہ نوٹوں کی سیاست کو پروان چڑھایا،تحریک انصاف سینیٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم مارچ2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) مقامی ہوٹل میں پنجاب سے سینیٹ الیکشن میں بلامقابلہ منتخب ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارعون عباس بپی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا - وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی-صوبائی وزراء اوراراکین پنجاب اسمبلی نے بھی تقریب میں شریک ہوئے -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عون عباس بپی کو بلامقابلہ سینیٹرمنتخب ہونے پر مبارکباد دی- وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ ہماری بہترین حکمت عملی سے پنجاب میں سینیٹرز بلامقابلہ منتخب ہوئے۔

تحریک انصاف سینٹ کی اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئے گی۔

(جاری ہے)

اپوزیشن نے ہمیشہ نوٹوں کی سیاست کو پروان چڑھایا ہے - وزیر اعظم عمران خان نے ہر سطح پر شفافیت کے لئے جو اقدامات اٹھائے ہیں اور پوری قوم اسے سراہتی ہے- انہوں نے کہا کہ ایک طرف کرپٹ عناصر ہیں اور دوسری طرف پی ٹی آئی کی ایماندار قیادت ہے -اپوزیشن کا ہر حربہ ناکام رہا ہے -اپوزیشن دوغلی سیاست کر کے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتی-انہوں نے کہا کہ ہمارا ہر قدم عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اٹھ رہا ہے-اڑھائی برس کے دوران عوامی خدمت پر فوکس کیا ہے-منتخب نمائندوں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو لاہورسینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے پر مبارکباد دی-