تین سالوں 679 ارب روپے پی ڈی ایل کی مد میں ریونیو اکٹھا کیا ، حفیظ شیخ کی تین سالوں میں حاصل کردہ پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی تفصیلات ایوان

مہنگائی شرح اڑھائی سال میں سب سے کم سطح 5.8 فیصد پر آئی ہے،گزشتہ سال جنوری میں مہنگائی کی شرح 14.6 فیصد تھی،وفاقی وزیر حماد اظہر کی گفتگو

پیر 1 مارچ 2021 22:16

تین سالوں 679 ارب روپے پی ڈی ایل کی مد میں ریونیو اکٹھا کیا ، حفیظ شیخ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2021ء) وفاقی وزیر حفیظ شیخ نے گزشتہ تین سالوں میں حاصل کردہ پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی تفصیلات ایوان میں پیش کردی۔پیر کو قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر حفیظ شیخ نے گزشتہ تین سالوں میں حاصل کردہ پیٹرولیم ڈویلپمینٹ لیوی کی تفصیلات ایوان میں پیش کردی،تین سالوں 679 ارب روپے پی ڈی ایل کی مد میں ریونیو اکٹھا کیا ۔

تحریری جواب میں کہاگیاکہ دو ہزار سترہ اٹھارہ میں 179 ارب ، دوہزار اٹھارہ انیس میں 206 ارب روپے پی ڈی ایل کی مد حاصل ہوئے ، دو ہزار انیس /بیس میں 294 ارب روپے پی ڈی ایل کی مد میں حاصل کیے ۔ وفاقی وزیر حماد اظہر نے بتایاکہ گندم گزشتہ سال سے زائد کاشت ہو گی، آخری وقت میں گندم منگوانا مشکل ہو جاتا ہے، ڈیمانڈ سپلائی میں گیپ ہے جس کی وجہ سے ابھی سے گندم امپورٹ کاپراسس شروع کر رہے ہیں ،امپورٹ سے قیمتیں مستحکم رہیں گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مہنگائی شرح اڑھائی سال میں سب سے کم سطح 5.8 فیصد پر آئی ہے،گزشتہ سال جنوری میں مہنگائی کی شرح 14.6 فیصد تھی،کورونا کے بعد سپلائی لائنز متاثر ہونے سے بھی مہنگائی میں اضافہ ہوا،کورونا کے باعث بین الاقوامی سطح پر مہنگائی ہوئی،امید کے گرمیوں کے موسم میں مہنگائی کی سطح میں کمی آئے گی،عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں کم سے کم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا،یوٹیلیٹی اسٹورز پر ریکارڈ سبسڈی دی جارہی ہے،ڈیمانڈ اور سپلائی میں فرق کے باعث گندم کی امپورٹ شروع کر رہے ہیں،