پولیس کی شہر قائد میںچھاپہ مارکارروائیاں،31ملزمان گرفتارکرکے قبضے سے اسلحہ،منشیات،مسروقہ موٹرسائیکلیں ،گٹکا ودیگر سامان برآمد کرنے کادعوی

منگل 2 مارچ 2021 13:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2021ء) پولیس نے شہر قائد میںچھاپہ مار کارروائیوںکے دوران موٹرسائیکل لفٹرز ویگرجرائم میں ملوث31ملزمان کو گرفتارکرکے قبضے سے اسلحہ،منشیات،مسروقہ موٹرسائیکلیں ،گٹکا ودیگر سامان برآمد کرنے کادعوی کیاہے۔تفصیلات کے مطابق قائدآباد پولیس نے منگنی کی تقریب میں فائرنگ کرنے والے اور گٹکا فروشوں سمیت 3 ملزمان محمد رضوان ، فیصل محمود اور محمد اویس کو گرفتارکرکے غیر قانونی اسلحہ اورگٹکابرآمدکرلیا۔

رسالہ، کلری، گارڈن اور بغدادی پولیس نی6 موٹر سائیکل لفٹرز محسن عرف کامران،محمد عمیر عرف ارسل ،عارف ، سجاد،رمیش اور ایاز کو گرفتارکرکے اسلحہ،منشیات اور مختلف علاقوں سے چھینی وچوری شدہ5 موٹرسائیکلیں اور ان کے پارٹس برآمد کرلیے۔

(جاری ہے)

شاہ لطیف ٹاون پولیس نے دو منشیات فروش ایا ز اور سجادخان،بغدادی پولیس نی4 منشیات فروش عظیم عرف امجد مشکی ،شکیل احمد، محمد افضل اورمحمد معراج،سکھن پولیس نے تین منشیات فروش غلام حسین عرف جوڑیا، معراج اور حسین،چاکیواڑہ پولیس نے منشیا ت فروش قادر بخش،کلاکوٹ اور بغدادی پولیس نی6منشیات وگٹکافروش فیضان ، وسیم ، نعمان،ذیشان عرف انیس ،شکیل خان اورشوکت ،کھارادر پولیس نے منشیات و گٹکافروش سلیم اور امجد حسین ،اتحاد ٹائون پولیس نے ملزم اسداللہ، موچکو پولیس نے ایک ملزم نوید، تیموریہ پولیس نے دو منشیات فروش علی عدنان اور اویس کو گرفتارکرکے مقدمات درج کرلیئے