و زیراعظم سے اراکین اسمبلی کی ملاقات ، سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر غور

منگل 2 مارچ 2021 16:36

و زیراعظم سے اراکین اسمبلی کی ملاقات ، سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2021ء) وزیر اعظم عمران خان سے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف امورپر غور کیا گیا ۔وزیرِ اعظم عمران خان سے ممبرقومی اسمبلی محمد ابراہیم خان (این اے 158) نے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی جس میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور معاون خصوصی ملک محمد عامر ڈوگر بھی ملاقات میں موجود تھے ۔

بعد ازاں وزیرِ اعظم عمران خان سے ممبران قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری (این اے 85) ، سید فیض الحسن (این اے 70) اور چوہدری شوکت علی بھٹی (این اے 87)نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار بھی ملاقات میں موجود تھے ۔وزیرِ اعظم عمران خان سے ممبران قومی اسمبلی سید مبین احمد (این اے 175) ، ظہور حسین قریشی (این اے 152) ، پرنس محمد نواز (این اے 12) اور شیر اکبر خان (این اے 9) نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیر دفاع پرویز خٹک بھی ملاقات میں موجود تھے ۔

(جاری ہے)

وزیرِ اعظم عمران خان سے ممبران قومی اسمبلی نوابزادہ شاہ زین بگٹی (این اے 259) اور خالد حسین مگسی (این اے 260) نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں وفاقی وزراء اسد عمر اور پرویز خٹک بھی ملاقات میں موجود تھے ۔وزیرِ اعظم عمران خان سے ممبران قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی (این اے 255) ، صابر حسین قائمخانی (این اے 226)، صلاح الدین (این اے 227) ، اسامہ قادر ی (این اے 253) ، اقبال محمد علی (این اے 240) اور محترمہ کشور زہرہ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں وفاقی وزراء اسد عمر اور سید امین الحق بھی ملاقات میں موجود تھے ۔

وزیرِ اعظم عمران خان سے ممبران قومی اسمبلی صالح محمد (این اے 13)، علی خان جدون (این اے 16)، عمران خٹک (این اے 26) ، عامر حسین (این اے 245) ، ملک عمر اسلم خان (این اے 93)، عبدالمجید خان (این اے 187) اور محترمہ فوزیہ بہرام نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر سید علی زیدی اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار بھی ملاقات میں موجود تھے ۔وزیرِ اعظم عمران خان سے خواتین ممبران قومی اسمبلی ثو بیہ کمال خان ، ساجدہ بیگم اور نصرت واحد نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں معاون خصوصی ملک محمد عامر ڈوگر اور پارلیمانی سیکریٹری منصوبہ بندی محترمہ کنول شوزب بھی ملاقات میں موجودتھے ۔