ملک کے 81 فیصد ڈاکٹرز ویکسین لگوانے کیلئے تیار، سروے رپورٹ

منگل 2 مارچ 2021 21:51

ملک کے 81 فیصد ڈاکٹرز ویکسین لگوانے کیلئے تیار، سروے رپورٹ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2021ء) گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق ملک کے 81 فیصد ڈاکٹرز کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے کے لیے تیار ہیں ،14فیصد نے ویکسین لگوانے سے انکار کردیا۔پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے گیلپ پاکستان کے تعاون سے ملک بھرمیں 500 سے زائد ڈاکٹروں سے سروے کیا گیا۔

(جاری ہے)

سروے رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ کورونا ویکسین لگوانے کے ارادے کے باوجود 59 فیصد کو اب تک ویکسین دستیاب نہیں ، 41 فیصد نے ویکسین ملنے کا بتایا۔

سروے رپورٹ میں بتایا گیا کہ ویکسین نہ ملنے کی سب سے زیادہ شکایت خیبر پختونخوا سے 74 فیصد ڈاکٹروں نے کی۔سروے میں 68 فیصد ڈاکٹرز نے کورونا وائرس سے متاثر نہ ہونے کا بھی کہا جبکہ 32 فیصد نے کہا کہ وہ اس وائرس کا شکار ہوئے ہیں

متعلقہ عنوان :