سعودی عرب میں کھجور کی برآمدات 73 فی صد سے تجاوز کرگئیں

سعودی عرب میں کاشت ہونے والی کھجور دنیا کے 107 ممالک کو برآمد کی جاتی ہیں، قومی مرکز برائے کھجور

بدھ 3 مارچ 2021 12:53

سعودی عرب میں کھجور کی برآمدات 73 فی صد سے تجاوز کرگئیں
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) سعودی عرب میں کھجور کی برآمدات کا حجم ایک لاکھ 27 ہزار ٹن سے بڑھ کر 2 لاکھ 15 ہزار ٹن تک پہنچ گیا ہے جوکہ 68 فی صد کے برابر ہے۔ برآمد کی جانے والی کھجور سے حاصل ہونے والے منافع کی قیمت 5 کروڑ 35 لاکھ ریال سے بڑھ کر 9 کروڑ 27 لاکھ ریال تک پہنچ گئی ہے اور سنہ 2015 کے بعد مجموعی طور پر 73 فی صد ہے۔

میڈٰارپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں قومی مرکز برائے کھجور کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ مملکت میں کھجور کی برآمدات کا حجم ایک لاکھ 27 ہزار ٹن سے بڑھ کر دو لاکھ 15 ہزار ٹن سالانہ ہوگیا ہے۔ سال 2020 کے دوران مملکت میں کھجور کی برآمدات میں 7 اعشاریہ ایک فی صد اضافہ ہوا جب کہ مقدار میں دیکھا جائے تو یہ اضافہ 17 فی صد ہے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب میں کاشت ہونے والی کھجور دنیا کے 107 ممالک کو برآمد کی جاتی ہیں۔

قومی مرکز برائے کجھور کے مطابق مملکت میں کھجوروں کی برآمدات میں اضافہ اس حوالے سے محکمہ زراعت وآب پاشی کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ کرونا وبا کے باوجود گذشتہ سال مملکت میں کھجور کی برآمدات میں اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ سعودی عرب عالمی وبا کے باوجود دنیا بھر میں کھجور کا ایک بڑابرآمد کندہ ہے۔سعودی عرب میں کھجور کی مجموعی برآمدات کل برآمدات کا 12 اعشاریہ 66 فی صد ہیں جب کہ کھجور کی پیداوار میں سالانہ اضافے کی شرح 12 اعشاریہ 46 فی صد ہے۔سعودء عرب میں کھجور کی برآمدات میں اضافہ مملکت کے ویژن 2030 اہداف کے مطابق ہے۔ مملکت کھجور کیاعلی معیار کو برقرار رکھتے ہوئے اس کی پیداوار میں اضافے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔