مہنگائی کا طوفان برپا تحصیل جڑانوالہ اورگردونواح میں برائلر گوشت 370کلو روپے فی کلوہوگیا

بدھ 3 مارچ 2021 13:01

مہنگائی کا طوفان برپا تحصیل جڑانوالہ اورگردونواح  میں برائلر گوشت ..
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) مہنگائی کا طوفان برپا تحصیل جڑانوالہ اورگردونواح میں برائلر گوشت 370کلو روپے فی کلوکی ریکارڈ قیمت پر جاپہنچا غریب سفید پوش طبقہ مہنگائی کی چکی میں پس گیا حکومت فی الفور برائلر گوشت کی قیمت کنٹرول کرے سماجی حلقے تفصیل کے مطابق سٹاک مافیا کی اجارہ داری کے باعث فارمر سے اونے پونے خرید کیا گیا برائلر انتظامیہ کی سردمہری اور لاپرواہی کے باعث 370روپے فی کلو کی ریکارڈ سطح پر جاپہنچا برائلر گوشت غریب اور سفید پوش طبقہ کی قوت خرید سے باہر ہوگیا برائلر فروشوں کا کہنا ہے کہ زیادہ قیمت ہونے کے باعث ہماری سیل کم ہورہی ہے اور منافع بھی براہ نام ہے سارا منافع سٹاکر وصول کررہے ہیں جبکہ فارمر کا کہنا ہے مہنگی خوراک اور چوزے کی لاگت ملاکر بھی ہم نقصان میں جارہے ہیں ہم سے بروکر اپنی مرضی کی قیمت پر برائلر خرید کررہا ہے اگر حکومتی سطح پر برائلر کی خرید اور قیمت کے تعین کا سسٹم طے کیا جائے تو نہ صرف عوام کو سستا برائلر مل سکتاہے بلکہ فارمر زکو بھی اس کی لاگت کے حساب سے رقم مل سکتی ہے جبکہ عوام کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن میں موجود مافیا برائلر سٹاک کا کام کررہاہے جو بااثر ہونے کے باعث اپنی من مرضی سے قیمت کا تعین کرتاہے حکومت اس مافیا کے آگے بے بس ہے سماجی حلقوںنے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور سرکاری سطح پر برائلر کی قیمتوں کا تعین کیا برائلر گوشت عوام کی دسترس میں کیاجائے تاکہ ہرامیر غریب سفید پوش ہفتہ میں ایک دن برائلر گوشت استعمال کرسکے