سینیٹ انتخابات اپ سیٹ ،سوشل میڈیا پر آصف علی زرداری کی سیاست کے چرچے

’’ایک زرداری سب پر بھاری،آصف زرداری کا جادو چل گیا‘‘،سوشل میڈیا پر ٹرینڈ

بدھ 3 مارچ 2021 23:24

سینیٹ انتخابات اپ سیٹ ،سوشل میڈیا پر آصف علی زرداری کی سیاست کے چرچے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) سینیٹ انتخابات میں اپ سیٹ ہونے پر سوشل میڈیا پر سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی سیاست کے چرچے رہے ، ایک زرداری سب پر بھاری ، اگلی باری پھر زرداری ،آصف زرداری کا جادو چل گیا کا ٹرینڈ دیکھنے میں آیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات میں پی ڈی ایم کے امیدوار کی کامیابی کے بعد آصف علی زرداری سوشل میڈیاپر چھائے رہے اور ایک زرداری سب پر بھاری ، اگلی باری پھر زرداری ،آصف زرداری کا چل گیا کا ٹرینڈ دیکھنے میں آیا ۔ اپ سیٹ شکست کے بعد حکمران جماعت کے حامی مایوس نظر آئے اور سوشل میڈیا پر ان کی معمول کے دنوں سے انتہائی کم سر گرمیاں دیکھنے میں آئیں۔