اعتماد کا ووٹ ، وزیراعظم عمران خان نے ایم این ایز کو اسلام آباد سے باہر جانے سے روک دیا
تمام اراکین قومی اسمبلی اسلام آباد میں ہی رہیں گے۔ وزیراعظم کی ہدایت
سمیرا فقیرحسین جمعرات 4 مارچ 2021 14:18
(جاری ہے)
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جاری ہدایت کے مطابق تمام اراکین اسمبلی قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔
وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر مبنی یہ پیغام تمام پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو پہنچا دیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے یہ ہدایات قومی اسمبلی اجلاس میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے فیصلے کے پیش نظر جاری کیں۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے چئیرمین سینیٹ کے لیے صادق سنجرانی کو اُمیدوار نامزد کر دیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے صادق سنجرانی کو چئیرمین سینیٹ کا اُمیدوار نامزد کر دیا ہے۔ صادق سنجرانی چئیرمین سینیٹ کے عہدے پر حکومتی اُمیدوار ہوں گے۔ خیال رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتے کے روز طلب کیا جائے گا جس میں وزیر اعظم عمران خان اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد اپوزیشن نے بھی حکمت عملی پر غور شروع کر دیا ہے۔ معتبر ذرائع نے بتایا کہ سینیٹ انتخابات کے بعد زرداری ہاؤس اسلام آباد میں گذشتہ روز ایک مختصر اجلاس ہوا ، جب کہ آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات بھی گذشتہ رات ہوئی ، دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں تجویز سامنے آئی کہ اگر وزیراعظم عمران خان کے لیے اعتماد کاووٹ لینے کے لیے قومی اسمبلی اجلاس بلایا جاتا ہے تو پی ڈی ایم اس کا حصہ نہ بنے جبکہ باوثوق ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ امکان ہے کہ بعض پی ٹی آئی ارکان بھی قومی اسمبلی کے اس اجلاس میں حصہ نہیں لیں گے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.