جمعیت علما اسلام کی مرکزی مجلس عمومی کا اہم اجلاس 6اور 7مارچ کو سکھر میں طلب

جمعرات 4 مارچ 2021 14:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) جمعیت علما اسلام کی مرکزی مجلس عمومی کا اہم اجلاس 6اور 7 مارچ کو سکھر میں طلب کر لیا گیا ۔مرکزی ترجمان کے مطابق اجلاس میں ملک بھر سے جے یو آئی کی مرکزی مجلس عمومی کے ارکان شریک ہونگے ۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدرات جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے ۔مرکزی ترجمان اسلم غوری نے کہاکہ اجلاس میں صوبائی جماعتیں حکومت مخالف لانگ مارچ بارے اپنی تیاریوں کی رپورٹ پیش کریں گی ۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم سمیت دیگر سیاسی امور پر غور وخوض ہوگا ،اجلاس میں لانگ مارچ بارے حتمی حکمت عملی طے کی جائے گی ۔