جامعہ پشاورمیں ڈیجیٹل لائبریری اورجیومورفالوجی لیبارٹری کاافتتاح

جمعہ 5 مارچ 2021 12:30

جامعہ پشاورمیں ڈیجیٹل لائبریری اورجیومورفالوجی لیبارٹری کاافتتاح
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2021ء) وائس چانسلرجامعہ پشاورڈاکٹرمحمدادریس نے شعبہ جغرافیہ میں ڈیجیٹل لائبریری کارنراورجیومورفالوجی لیبارٹری کاافتتاح کردیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرانہوں نے کہاکہ روایتی کتب بینی کارواج زوال پزیرہے ،اس ڈیجیٹل لائبریری سے طلبہ کسی بھی وقت کسی بھی جگہ اپنے موبائل اورکمپیوٹرکی مددسے کتاب پڑھ سکتے ہیں ،چیئرمین شعبہ جغرافیہ نے بتایاکہ لائبریری کے چارجدید طرزکے کمپیوٹرایچ ایس سی کے مین ڈیجیٹل لائبریری کے ساتھ انٹرنٹ کے ذریعے  منسلک ہیں ،لیبارٹری میں جغرافیائی علوم کے عین مطابق تمام پریکٹیکل ماڈلز،ڈیجیٹل نقشے ،آتش فشاں کانظامی ماڈل اورکمپیوٹرزرکھے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :