پی ڈی ایم کا چیئرمین آنے سے سینیٹ پر حکومت کا کنٹرول ختم ہوجائے گا

سینیٹ میں پی ڈی ایم کی اکثریت آچکی، حکومتی چیئرمین صادق سنجرانی کی چھٹی ہوجائے گی،نیا چیئرمین یوسف رضا گیلانی آنے سے سینیٹ میں قانون سازی کا عمل بالکل رک جائے گا۔سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 5 مارچ 2021 17:07

پی ڈی ایم کا چیئرمین آنے سے سینیٹ پر حکومت کا کنٹرول ختم ہوجائے گا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مارچ2021ء) سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ سینیٹ پر حکومت کا کنٹرول بالکل ختم ہوجائے گا،سینیٹ میں پی ڈی ایم کی اکثریت آچکی، حکومتی چیئرمین صادق سنجرانی کی چھٹی ہوجائے گی،نیا چیئرمین یوسف رضا گیلانی آنے سے سینیٹ میں قانون سازی کا عمل بالکل رک جائے گا۔ انہوں نے اپنے تجزیے میں کہا کہ حکومتی امیدوار کی شکست کے بعد سینیٹ الیکشن کی اہمیت اتنی ہوگئی کہ وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لینے اعلان کردیا ہے،سینیٹ میں پی ڈی ایم کی اکثریت آچکی ہے، کہا جارہا ہے کہ اگلے ہفتے یا دس دنوں میں وہ اپنا چیئرمین بھی منتخب کرلیں گے۔

عمران خان یا حکومتی چیئرمین صادق سنجرانی کی چھٹی ہوجائے گی۔نیا چیئرمین یوسف رضا گیلانی آجائے گا، پھر سینیٹ میں جو بھی قانون سازی ہونی ہے وہ بالکل رک جائے گی، سینیٹ میں قانون سازی میں تاخیر کا عمل بالکل رک جائے گا، سینیٹ پر حکومت کا کنٹرول بالکل ختم ہوجائے گا، پہلی شکست ضمنی انتخابات، دوسری سپریم کورٹ میں ہوئی اورسینیٹ الیکشن میں بھی شکست ہوئی، پی ڈی ایم کو اپنا چیئرمین سینیٹ بھی مل جائے گا۔

(جاری ہے)

کسی کو بات پسند آئے یا نہ آئے ، اس میں ایک وجوہ یہ ہے کہ اشارہ ہوگیا ہے کہیں سے کہ اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان کو اس طرح گلے نہیں لگایا ہوا، یہ الگ بات ہے کہ انہوں نے ابھی فیصلہ نہیں کیا کہ ان کو جانا چاہیے۔ اسٹیبلشمنٹ جیسے ہی تھوڑا سا پیچھے ہٹے تو پی ڈی ایم نے شور ڈال دیا کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہوگئی ہے۔ اسد عمر نے بھی ایک ہنس کر بات کی ہمارے ارکان بھی دیکھ رہے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ ساتھ ہے یا نہیں ہے، وہ وقت گیا جب اسٹیبلشمنٹ کہتی تھی ہم ایک پیج پر ہیں، ہم حکومت کے ساتھ ہیں۔

پی ڈی ایم کے بارے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دھاندلی کا ڈھول بجا رہی ہے، اس سے فرق نہیں پڑے گا، پی ٹی آئی ہی نہیں اس کے لوگ بہت زیادہ پریشان ہے، وہ دیکھ رہیں اسٹیبلشمنٹ ہمارا ساتھ چھوڑ رہی ہے یا نہیں؟ میرا خیال عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطہ کریں گے اگر آپ ساتھ ہیں تو کھل کر آئیں اگر نہیں تو مجھے جانے دیں۔