وزیراعظم کی اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے دبنگ انٹری
وزیراعظم عمران خان ہیلی کاپٹر کے ذریعے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے
مقدس فاروق اعوان
ہفتہ مارچ
11:38

(جاری ہے)
وزیراعظم عمران خان ہیلی کاپٹر کے ذریعے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے جہاں اب سے کچھ دیر بعد وہ اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے کل قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔ پی ڈی ایم کے اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے میڈیا بریفنگ میں اعلان کیا کہ جب عدم اعتماد ہوا تھا جن لوگوں نے وفاداریاں بیچیں، عمران خان نے کہا کہ ضمیر کی آواز ہے، آج وہ اپنے ارکان کو بکنے سے کیوں تعبیر کررہے ہیں، وہ دعوے کرتے رہے، جیسے وہ بہت بڑے امین اور دیانتدار ہیں ان کے دعوؤں کی حقیقت سامنے آگئی ہے، کہتے ہم لوگوں کو نکالیں گے کس کے خلاف لوگو ں کو نکالیں گے؟ لوگ پوچھیں گے 30 لاکھ لوگوں کو نوکریوں سے نکالا، اداروں کو کمزور کیا، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کیوں بڑھائیں؟ غریبو ں کی زندگی کیوں اجیرن کی؟ تم مارکیٹ میں چیزوں کی قیمتیں دیکھو، تمہیں اندازہ ہوجائے گا، آپ الیکشن کمیشن کو مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں، الیکشن کمیشن نے بڑی وضاحت کے ساتھ عمران خان کی تقریر کو غیرمنطقی کہا ، الیکشن کمیشن نے فوری اجلاس طلب کیا، الیکشن کمیشن کو مورد الزام ٹھہرانا فارن فنڈنگ کیس کیلئے دباؤ ڈالنا ہے، ہم جانتے ہیں، آپ قو م کو بے وقوف نہیں بناسکتے، کل قومی اسمبلی میں کوئی اپوزیشن رکن نہیں جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
کالعدم تحریک لبیک کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون، ملک بھر سے ہزاروں افراد گرفتار
-
فواد چودھری وزارت اطلاعات کا قلمدان نہیں لینا چاہتے تھے
-
وزیراعظم نے کابینہ میں تبدیلیوں کی انوکھی گورننس متعارف کرائی ہے،سراج الحق
-
دیامربھاشا ڈیم کی سائٹ دریائے سندھ پر کیبل وے برج ٹو کو آپریشنل کردیا گیا
-
حماد اظہر کی زیر صدارت اجلاس ،پاور سیکٹر میں اصلاحات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پیر نورالحق قادری سے مصری سفیر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
-
وزیر داخلہ شیخ رشید نے سوشل میڈیا بند کرنے پر معذرت کرلی
-
سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 مریض انتقال کرگئے
-
وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا ایک روزہ دورہ سکھر ،سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے
-
وزیراعظم عمران خان کی سکھر آمد ،انتظامیہ حرکت میں آگئی ،صفائی عملے کی دوڑیں لگ گئیں
-
سکھر حیدر آباد موٹروے جلد تعمیر ہو گا،اسدعمر کی یقین دہانی
-
گزشتہ 24گھنٹوں میں 3مریض انتقال کرگئے ،561نئے کیسز رپورٹ اور404افراد صحتیاب ہوئے ہیں ، وزیراعلی سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.