بھارت، کسان اپنے احتجاج کے 100ویں روز یوم سیاہ منارہے ہیں

ہفتہ 6 مارچ 2021 13:03

بھارت، کسان اپنے احتجاج کے 100ویں روز یوم سیاہ منارہے ہیں
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2021ء) بھارتی دارلحکومت نئی دہلی کی سرحدوں پر احتجاج کرنے والے بھارتی کسان آج اپنے احتجاج کے 100ویں روز 'یوم سیاہ' منا رہے ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کسانوں کی کئی تنظیموں کے اتحادنے بھارت بھر میں شاہراہوں کو بلاک کرنے، ٹول پلازلے ہٹانے اور دفتروں اور رہائش گاہوں پر کالے جھنڈے لہرانے کی کال دی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتوں تک اپنے اپنے علاقوں میں مظاہرے کرنے کے بعد پنجاب اور ہریانہ کے کسانوں نے نومبر 2020 میں اپنے دہلی چلومارچ کی کال کے ساتھ دارالحکومت کا رخ کیا تھا اور وہ گزشتہ برس 26 نومر سے دلی کی سرحدوں پر ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ بعد ازں ان میں اترپردیش اور دیگر علاقوں کے کسان بھی شامل ہو گئے۔بھارتی کسان دیگر مطالبات کے علاوہ ستمبر2020 میں بھارتی پارلیمنٹ کے نافذ کردہ 3 زرعی قوانین کو غیر مشروط طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

کسانوں اور حکومت کے نمائندوں کے درمیان اب تک متعدد مرتبہ مذاکرات ہوئے جو ناکام رہے۔کسان رہنماوں کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت ان کے مطالبات پورے نہیں کرے گی وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔ مختلف موسمی حالات، خود کشی اور بھوک کی وجہ اب تک 200 سے زیادہ  کسان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔